رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ایران کے خوزستان صوبہ میں ولی فقیہ کے نمائندہ آیت الله سید محمد علی موسوی جزایری نے اہواز کے مدرسہ علمیہ امام جعفر صادق (ع) میں عید غدیر کی مناسب سے طلاب کے درمیان اپنی تقریر میں عید غدیر خم کی مناسبت سے تمام حاضرین کی خدمت میں مبارک باد پیش کرتے ہوئے اظہار کیا : امام وہ ہے جو بشریت کے لئے نمونہ عمل ہو اور مسلمانوں کو چاہیئے کہ اس کی اطاعت کرے ۔
انہوں نے امام جعفر صادق علیہ السلام سے ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : اسلام پانچ اصول پر مبنی ہے ۔
ایران کے خوزستان صوبہ میں ولی فقیہ کے نمائندہ نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : اسلام کے پانچ اصل نماز ، زکات ، خمس ، روزہ اور ولایت ہے کہ خداوند عالم کے نزدیک ان میں سے سب سے اہم ولایت ہے ۔
آیت الله موسوی جزایری نے اس اشارہ کے ساتھ کہ حدیث غدیر شیعہ اور اہل سنت کی کتابوں میں بہت زیادہ ذکر کیا گیا ہے بیان کیا : غدیر خم کا انکار اسلام کے ساتھ عظیم خیانت ہے ۔
انہوں نے امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی ولایت کو سب سے اہم واجبات میں سے جانا ہے اور بیان کیا : افسوس کی بات ہے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے انتقال کے بعد بہت سارے مسلمانوں نے اسلام کے چار اصل کو قبول کیا اور خداوند عالم کے دین کے اہم ترین اصل کا انکار کر دیا ۔
خوزستان میں ولی فقیہ کے نمائندہ نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ایک حدیث کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اظہار کیا : اگر کوئی شخص تمام عمر روزہ رکھے اور اسی طرح عبادت میں مشغول ہو لیکن اپنے امام زمانہ کو نہیں پہچانتا ہو اور اس کو موت آ جائے تو وہ کافر دنیا سے مرا ہے ۔
آیت الله موسوی جزایری نے اپنی تقریر کے اختتامی مرحلے میں اہل بیت علیہم السلام سے عشق خداوند عالم کی طرف سے ایک توفیق جانا ہے اور تاکید کیا : خداوند عالم نے شیعوں کو توفیق عنایت کی ہے کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے حدیث پر عمل کرے ۔