16 October 2014 - 14:25
News ID: 7368
فونت
شیعہ عالم کیخلاف سعودی کا ظالمانہ فیصلہ ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ سعودی عرب حکومت نے انقلابی اور شیعہ عالم دین کو موت کی سزا سنائی ۔
آيت الله نمر


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے العوامیہ نیوز چائینل نے اس ملک کے انقلابی عالم دین آیت الله شیخ نمر باقر النمر کو موت کی سزا دینے کا حکم سنائے جانے کی خبر دی ہے ۔

آیت الله نمر کے بھائی محمد النمر نے اس حکم کو سنائے جانے کے بعد بیان کیا کہ یہ عالم دین ہمارے بھائی اپنے موت کی سزا سنائے جانے پر خوش اور مطمئن تھے ۔

شیخ نمر کو بحرین سے لوٹنے کے بعد پہلی مرتبہ سن 2006 میں عالمی قرآن کریم کانفرنس میں مشارکت کی وجہ سے سعودی حکومت کی پلیس کے ذریعہ گرفتار کیا گیا تھا ۔

سعودی عرب کے حکام نے اعلان کیا تھا کہ النمر نے سعودی عرب حکومت سے اپیل کی ہے کہ " قبرستان بقیع " کو تعمیر کرایا جائے اور مذہب تشیع کو حکومتی اعتبار سے قبول کیا جائے اور موجودہ تعلیمی و تدریسی نظام کو بدلا جائے یا منسوخ کیا جائے ۔ 

شیخ نمر النمر کو دوسری مرتبہ 2 اگست 2008 میں شہر " القطیف " سے سعودی عرب کے شیعوں کو مرکزی حکومت سے الگ ہونے کے لئے اکسانے کے الزم میں سعودی عرب کی پلیس کے ذریعہ گرفتار کیا گیا تھا ۔

9 جولائی سن 2012 کے روز « شیخ نمر آل‌نمر» کا پیچھا کیا گیا اور سعودی عرب حکومت کی سلامتی فورسیز کی طرف سے ان کے گاڑی پر اسلحہ کے ذریعہ حملہ کیا گیا کہ اس گاڑی میں موجودہ افراد کے ساتھ وہ زخمی ہو گئے اور ان کو وہاں سے ان کے گھر پہوچایا گیا ۔

شیخ نمر کی گرفتاری کے بعد سعودی عرب کے مشرقی علاقہ کے لوگوں نے کثیر تعداد میں اعتراض کیا ۔ بلا فاصلہ شیعہ سڑکوں پر اتر آئے اور سعودی عرب کی فورس نے ان کے ساتھ تشدد کی اس حد تک کہ پہلے روز اعتراض کرنے والوں کی  گرفتاری میں سے تین لوگ شہید کر دئے گئے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬