23 October 2014 - 22:53
News ID: 7403
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں دہشتگردوں نے ایک مرتبہ پھر فائرنگ کرکے آٹھ افراد کو شہید کر دیا۔
کوئٹہ


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں دہشتگردوں نے ایک مرتبہ پھر فائرنگ کرکے آٹھ افراد کو شہید کر دیا۔ ہزارہ ٹاؤن کے علاقے سے تعلق رکھنے والے شیعہ ہزارہ مسلمانوں کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا، جب وہ منڈی سے سبزی کی خریداری کے بعد واپس ہزارہ ٹاؤن کیجانب آ رہے تھے۔

پولیس ایس پی سریاب کے مطابق واقعے میں اب تک آٹھ افراد شہید ہوچکے ہیں جبکہ تین زخمی ہیں، جنہیں فوری طور پر بولان میڈیکل کمپلیکس میں منتقل کر دیا گیا ہیں۔

پولیس کے مطابق دہشتگرد موٹر سائیکل پر سوار تھے جو فائرنگ کرنے کے بعد آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ یاد رہے ہزار گنجی وہی علاقہ ہے جہاں پر کئی مرتبہ سبزی فروشوں اور زائرین کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

عوام نے کئی مرتبہ حکام سے بلوچستان اور خصوصاً کوئٹہ میں دہشتگردوں کیخلاف فوجی ٹارگٹڈ آپریشن کا مطالبہ کیا، لیکن حکومت اور انتظامیہ ہمیشہ کی طرح جھوٹی تسلیوں اور ٹال مٹول سے کام لیتی رہی۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬