28 October 2014 - 23:56
News ID: 7422
فونت
شیعہ علماء کونسل پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا : ملک میں ہر مذہب و مسلک کو اپنی عبادات کا پورا حق حاصل ہے، عزاداری سید الشہداء پر کوئی قدغن برداشت نہیں کرینگے ۔
شيعہ علماء کونسل پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے کہا : ملک میں ہر مذہب و مسلک کو اپنی عبادات کا پورا حق حاصل ہے، عزاداری سید الشہداء پر کوئی قدغن برداشت نہیں کرینگے ۔

انہوں نے تاکید کی : حکومت مجالس و جلوس ہائے عزا کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرے، ایام عزا میں عوامی رابطوں کیلئے مرکزی محرم الحرام کمیٹی اوردفتر قائد ملت جعفریہ میں خصوصی ڈیسک بھی قائم کر دیا گیا، عوام 24گھنٹے معلومات حاصل کرسکتے ہیں ۔

حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے کہا : کچھ شرپسند عناصر عزاداری سید الشہداء کے خلاف پراپیگنڈ کرتے ہیں حالانکہ مجلس و عزاداری کسی مسلک کے خلاف نہیں بلکہ یزیدیت کے خلاف احتجاج ہے جو جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا : عزاداری سید الشہداء پر کوئی سمجھوتہ برداشت نہیں کرسکتے کیونکہ یہ ہماری شہری آزادیوں کا مسئلہ ہے ۔ پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگوں کو اپنی عبادات اپنے طریقے سے ادا کرنے کی پوری آزادی ہے اور اس پر کوئی قدغن برداشت نہیں کی جاسکتی کیونکہ مذہبی آزادی آئین پاکستان نے دی ہے۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا : اسلام میں انتہاء پسندی اور دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں اور نہ ہی ان کا امن و آشتی کے مذہب سے کوئی تعلق ہے ، اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے ۔

حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے کہا : قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے ہمیشہ اتحاد و وحدت کا درس دیا اور ہم اسی سلسلے کو آگے بڑھا رہے ہیں کیونکہ ملک کے استحکام اور اسلام کی سربلندی کیلئے اتحاد امت ضروری ہے ۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬