29 October 2014 - 12:58
News ID: 7423
فونت
آیۃ اللہ نجفی نے جے ایس او کے صدر سے ملاقات میں؛
رسا نیوز ایجنسی - جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر وفا عباس نے اسلام آباد میں آیۃ اللہ حافظ ریاض حسین نجفی سے ملاقات کی اور اسکولوں اور یونیورسٹیز کے حالات کا جائزہ لیا ۔
آي? اللہ حافظ رياض حسين نجفي اور وفا عباس

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جے ایس او کے مرکزی صدر وفا عباس نے آیۃ اللہ حافظ ریاض حسین نجفی سے ملاقات میں آپ کو پاکستانی کی موجود تعلیمی صورت حال سے اگاہ کیا ۔


آیۃ اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے جے ایس او کے مرکزی صدر وفا عباس کے لئے  نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کو ہر قسم کے تعاون کی یقینی دہانی کروائی ۔

 

انہوں ںے وفا عباس کو مرکزی صدر بننے پر مبارک باد پیش کی اور ان کے لیے دعا فرمائی کہ خدا آپ کو اتنے اہم منصب پر کما حقہ پورا اترنے پر پورا اترنے کی توفیق عطا فرمائے۔


سرزمین پاکستان کے اس معروف شیعہ عالم دین نے یہ کہتے ہوئے کہ یونیورسٹیز کے طلباء پر ہونے والا خرچہ ایسے ہی جیسے کہ آپ ایک فیکٹری لگا رہے ہوں کہا: اپنے دور صدارت میں طلاب کو متحد اور ان کی تعلیمی مشکلات کو حل کرنے کی کوشش کریں ۔


انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ آیۃ اللہ امام خمینی(رہ) جیسی شخصیت بھی اس نوجوان کے ہاتھ چومتی تھی کہ جو کام کرتا تھا کہا: تنظیموں میں ورکروں کی بہت زیادہ اہمیت ہے ، ایک عام ممبر ہی تنظیموں کو کامیاب بناتے ہیں ۔


آیۃ اللہ نجفی نے سرگرمیوں نے لقاء اللہ کو نظر میں رکھںے کی تاکید کی اور کہا: ذاتی تشہیر اور ذاتی نمود ونمائش سے پرہیز کریں، کام وہ ہی فائدہ مند ہوتا ہے جو خوشنودی خدا کی خاطر ہو، ہم آپ کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں اور قومی معاملات میں ہر قسم کے ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرتے ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬