19 October 2014 - 14:45
News ID: 7378
فونت
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا : حکمران چاہتے ہیں کہ عوام کو اپنے جبر سے ڈرا دیں، تا کہ ان کے ناپاک عزائم کامیاب ہوجائیں ۔
مجلس وحدت مسلمين پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے امروہہ گراؤنڈ انچولی سوسائٹی میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے زیر انتظام شہدائے راہ ولایت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا : حکمران چاہتے ہیں کہ عوام کو اپنے جبر سے ڈرا دیں، تا کہ ان کے ناپاک عزائم کامیاب ہوجائیں ۔

انہوں نے وضاحت کی : پاکستان کی سرزمین پر پاکستان کی قوم کو مختلف طریقوں سے دہشتگردی، مذہبی منافرت، انتہا پسندی اور لسانیت کے ذریعے خوف پھیلا کر دہشتگردوں کو پالا جا رہا ہے، ملک میں گروہ اور لشکر بنائے گئے، تا کہ ہمارے اس معاشرے کو کمزور کیا جائے، 20 کڑور عوام کا ملک کمزور کر دیا جائے، مظلوموں کی حمایت اور شیعہ سنی وحدت کا اسکرپٹ ہمارا ہے، جس کے رائٹر قائد شہید عارف حسینی ہیں، ملک کو دہشت گردی سے نجات دینے کیلئے شیعہ و سنی مل کر سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے، ملک کی سیاست بدل رہی ہے، عوام نے استحصال کرنے والی جماعتوں کو یکسر مسترد کر دیا ہے ۔

حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے کہا : پاکستان میں مکتب تشیع کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ سب سے پہلے فرعونی صہیونی دہشتگردی کے اس نظام کو قائد وحدت حجت الاسلام شہید عارف الحسینی نے توڑا اور عالمی استعماری قوتوں کو پاکستان میں شکست دی۔ آج ملک میں دہشتگردی کی اس فضا کو ناکام بنانے کیلئے افکار شہید عارف حسین الحسینی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا : آج بھی اس ملک میں تکفیری قوتیں اس ملک کی جڑوں کو کمزور کر رہی ہیں، ملک کے بیش تر صوبے ان دہشتگرد تکفیریوں قوتوں کے اثر میں ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے تاکید کی : کہ بلوچستان، خیبر پختوخوا، پنجاب، سندھ اور گلگت و بلستان میں کئی علاقے ان دہشتگردوں کے زیر اثر ہیں اور مسلسل شیعہ و سنی مسلمانوں کو نقصان پہچا رہے ہیں اور کفر کے فتوے دیئے جا رہے ہیں اور ان کا ساتھ وہ لوگ دے رہے ہیں جو قیام پاکستان کے خلاف تھے اور اب اس ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا : ضیاء اسٹبلشمنٹ کی باقیات ہی ہیں جو اس ملک میں میلاد، جلوس ہائے عزا، مساجد و امام بارگاہوں کو نشانہ بنا رہی ہیں، جو وطن دشمن، اسلام دشمن ہیں اور آج بھی ریاستی طاقتیں ان دہشتگردوں کی سرپرستی کر رہی ہیں، جن کو امریکا اور سعودی عرب کی سرپرستی میں فنڈنگ کی جا رہی ہے۔

ناصر عباس جعفری نے شہدائے راہ ولایت کانفرنس کے اپنے خصوصی خطاب میں حجت کہا : سانحہ ماڈل ٹاؤن میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا گیا اور شیعہ و سنی مسلمانوں نے مل کر نواز حکومت اس اقدامات کی مذمت کی اور اپنی وحدت سے ریاستی دہشتگردی کو ناکام بنا دیا۔

انہوں نے کہا : ہم نے طالبان دہشتگردوں سے مذاکرات کو بھی ناکام بنا دیا تھا، جبکہ ملک میں موجود آمر جنرل ضیاء کی باقیات نے اس کی مخالفت کی جو دراصل اس ملک سے غداری ہے۔

ناصر عباس جعفری نے وضاحت کی : نواز حکومت نہیں چاہتی کے اس ملک میں شیعہ و سنی ایک ہوں مگر یہ ان کی خام خیالی ہے، کیونکہ پاکستانی شیعہ و سنی عوام باشعور ہیں اور اپنے خلاف کسی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے تاکید کی : نواز شریف اور شہباز شریف نے امریکی، اسرائیلی اور سعودی ایماء پر پاکستان کو دہشتگردوں کی آماجگاہ بنا دیا ہے، پورے ملک میں شیعہ و سنی کا قتل عام اسی شیطانی سیاست کی کارستانی ہے اور اس سیاست کو انہیں ظالم و جابر حکمرانوں نے آگے بڑھایا ہے۔

حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے وضاحت کی : ہم اس وطن کے باوفا بیٹے ہیں اور اس ملک کی بقاء کیلئے خون کے آخری قطرے تک ان تکفیری دہشتگردوں کے خلاف اپنے برادران اہلسنت کے ساتھ ملکر اپنی مشترکہ جدوجہد جاری رکھیں گے اور اپنی اس شیعہ و سنی وحدت سے ایسے تمام ملک و اسلام دشمن حکمرانوں کے ایجنڈے کو ناکام بنا دیں گے اور ملک میں اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے، اپنی جمہوری جدوجہد کے ذریعے اس ملک میں امن و خوشحالی لائیں گے۔

انہوں نے کہا : ہم اپنے شہداء کے پاکیزہ خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور شیعہ و سنی اتحاد سے اسلام و پاکستان دشمن تکفیریوں کو انشاءاللہ شکست دیں گے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬