02 October 2014 - 15:17
News ID: 7330
فونت
پاکستان علماء کونسل:
رسا نیوز ایجنسی - پاکستان علماء کونسل کے اراکین نے دنیا کے مسلم جوانوں کو داعش میں شامل ہونے سے پرھیز کرنے کی تاکید کی ۔
پاکستان علماء کونسل


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان علماء کونسل نے اپنے جاری کردہ بیان میں مسلم جوانوں کو داعش میں شامل ہونے سے پرھیز کی دعوت دی ۔


اس بیان میں حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا: مسلم حکمرانوں کے ساتھ ساتھ عالمی برادری ان عوامل پر غور کرے، جن کی وجہ سے اسلامک اسٹیٹ جیسی تنظیمیں تشکیل پاتی ہیں ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ معصوم لوگوں کو ہلاک کرنا اسلام کے خلاف ہے کہا: نوجوانوں سے اپیل ہے کہ وہ اسلامک اسٹیٹ آف عراق اور شام (داعش) جیسی انتہاء پسند تنظیمیں جو تشدد کو فروغ دے رہی ہیں، میں شمولیت اختیار نہ کریں ۔


پاکستان علماء کونسل نے سب سے بڑے دارالافتاء اور دنیا بھر کے مسلم رہنماؤں سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا: دنیا کی عمومی صورتحال اور شام و عراق میں مسلم عوام اور نوجوانوں کو خصوصی طور پر درپیش صورتحال پر اپنی متفقہ رائے پیش کریں ۔


کونسل نے مسلم حکمرانوں کے ساتھ ساتھ عالمی برادری سے درخواست کی اور کہا: وہ ان عوامل پر غور کرے، جن کی وجہ سے اسلامک اسٹیٹ جیسی تنظیمیں تشکیل پاتی ہیں، اور ان میں شامل ہو کر نوجوان تشدد اور انتہاء پسندی کا راستہ اختیار کرتے ہیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬