‫‫کیٹیگری‬ :
13 August 2017 - 23:50
News ID: 429471
فونت
حجت ‌الاسلام ناصر رفیعی :
جامعہ المصطفی العالمیہ کے فیکیلٹی ممبر نے اس اشارہ کے ساتھ کہ افسوس کی بات ہے موجودہ معاشرے میں حلال و حرام خوشی کے درمیان کی سرحدیں ٹوٹ گئی ہیں بیان کیا : افسوس کی بات ہے کہ مادی حرام روز بروز پھیلتا جا رہا ہے اور اس کے خطرے کی گھنٹی بجنی شروع ہو گی ہے ۔
حجت ‌الاسلام ناصر رفیعی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق جامعہ المصطفی العالمیہ کے فیکیلٹی ممبر اور یونیورسیٹی اور حوزہ کے استاد حجت ‌الاسلام ناصر رفیعی نے خوشی کے قسموں کو بیان کرتے ہوئے کہا : خوشی کی دو قسم ہے ، ایک مادی خوشی اور دوسری معنوی خوشی کہ مادی خوشی کی بھی دو قسم حرام اور حلال میں تقسیم ہوتی ہے ۔

انہوں نے اشارہ کے ساتھ کہ افسوس کی بات ہے موجودہ معاشرے میں حلال و حرام خوشی کے درمیان کی سرحدیں ٹوٹ گئی ہیں بیان کیا : افسوس کی بات ہے کہ مادی حرام روز بروز پھیلتا جا رہا ہے اور اس کے خطرے کی گھنٹی بجنی شروع ہو گی ہے ۔

ایران کے مشہور و معروف خطیب نے معاشرے میں مادی حرام خوشیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : دوسروں کا مزاق اڑانا اس خوشی کی قسموں میں سے ہے ؛ اسلام کسی بھی وجہ سے اس طرح کی خوشی کو پسند نہیں کرتا بلکہ اس کو تو اصلا خوشی نہیں جانتا ہے ۔

انہوں نے نامحرم عورتوں اور مردوں کے اختلاط کو مادی حرام کی دوسری قسمیں جانا ہے اور اظہار کیا : افسوس کی بات ہے یہ اختلاط زیادہ تر شادی کی تقریب میں دیکھی جاری ہے کہ جو روز بروز پھیلتی جا رہی ہے ؛ اسلام نے شدید طور سے نامحرم عورتوں اور مردوں کے اختلاط کی مذمت کی ہے ۔

جامعہ المصطفی العالمیہ کے فیکیلٹی ممبر نے وضاحت کی : آزار و اذیت کے ساتھ خوشی ، ذمہ داری سے فرار ، شراب پینا ، لھو و لعب ، فریب و دھوکا یہ سب موجودہ معاشرے میں مادی حرام خوشی کی دوسری قسمیں ہیں کہ اسلام نے اس کی شدید طور سے مخالفت کی ہے اور اس کو جھوٹی خوشی جانا ہے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے آئمہ اطہار علیہم السلام کی روایت کے تناظر میں مادی حلال خوشیوں کو بیان کرتے ہوئے کہا : پیدل چلنا ، گھوڑا سواری ، پانی میں غوطہ لگانا ، جنگل کو دیکھنا ، ایک دوسرے سے دوستانہ و قلبی گفت و گو کرنا ، پانی پینا ، اپنی شریک حیات سے شرعی رابطہ رکھنا ، مسواک کرنا ، سر کو پھول کے پانی سے دھونا اور اپنی شریک حیات کی خوبصورتی کی طرف دیکھنا یہ اسلام اور آئمہ اطہار (ع) کے نگاہ میں مادی حلال خوشی ہے ۔

ایران کے مشہور خطیب نے اسی طرح معنوی خوشی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : اس قسم کی خوشی مادی خوشی سے پوری طرح الگ ہے ؛ معنوی خوشی نماز ، زیارت ، دعا سے حاصل ہوتی ہے لیکن اس شرط کے ساتھ کہ تھکاوٹ کے ساتھ نہ ہو ۔

حجت ‌الاسلام رفیعی نے امام جعفر صادق علیہ السلام سے ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے خوشی کو تین چیزوں میں جانا ہے وضاحت کی : پہلی وہ چیز جو خوشی کا سبب ہوتی ہے وعدہ کو وفا کرنا ہے ؛ دوسری چیز جو خوشی کا سبب بنتی ہے وہ یہ ہے کہ مشکلات میں حلم و فروتن نہ کریں بلکہ مشکلات سے مقابلہ کریں اور اپنے برداشت و تحمل کی صلاحیت مضبوط کریں ۔/۹۸۹/ف۹۳۰/ک۵۹۲/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬