‫‫کیٹیگری‬ :
27 June 2017 - 23:10
News ID: 428740
فونت
محمد ثروت اعجاز قادری :
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا : شام، عراق، افغانستان سمیت دیگر اسلامی ممالک میں دہشتگردی کے پیچھے یہود و نصاریٰ کا ہاتھ ہے ۔
محمد ثروت اعجاز قادری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کراچی کے علاقے گرومند پر واقع جامع مسجد کنزالایمان میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الفطر محبت اخوت، روادری اور عالم اسلام کو متحد ہونے کا درس دیتا ہے، عید کی خوشیوں میں غریبوں کے ساتھ یکجہتی کرنا اور ان کے ساتھ عید منا کر خوشیاں بانٹنا عبادت ہے۔

انہوں نے بیان کیا : مسلمان اپنے ارد گر اور پڑوس میں غریبوں اور دہشتگردی کی راہ میں شہید ہونیوالوں سے یکجہتی کرتے ہوئے عیدالفطر کی خوشیوں کو تقسیم اور ایک دوسرے کے دکھ پر مرہم رکھیں، عیدالفطر اللہ عزوجل کی بارگاہ میں شکر ادا کرنے کا دن ہے، آئیں آج عید سعید کے موقع پر ہم عہد کریں کہ پاکستان کی بقاء و سلامتی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

انہوں نے کہا : دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشن میں شہید ہونے والے شہریوں، پاک فوج، رینجرز، پولیس کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، ملک سے دہشتگردی کو ختم کرنے کیلئے عوام پُرعزم ہیں، ہم اپنے شہید قائدین و کارکنوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے دہشتگردی کے خاتمے اور ملک کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ سانحہ بھاولپور آئل ٹینکر پر پوری قوم افسردہ ہے، کراچی، پاراچنار، کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعات اور سانحہ بھاولپور پر ہر دل غمزدہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شام، عراق، افغانستان سمیت دیگر اسلامی ممالک میں دہشتگردی کے پیچھے یہود و نصاریٰ کا ہاتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کے فلسفے اتحاو و یکجہتی اور اخوت کو فروغ دیکر ہی اسلام دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے، کشمیریوں پر بھارتی جارحیت کھلی دہشتگردی ہے، اگر ایسے واقعات اسرائیل میں ہوں، تو پوری دنیا میں شور برپا ہو جائے گا اور انسانیت کے علمبردار انسانیت کا لیکچر دیتے نہیں تھکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ خون خون ہوتا ہے، جب ناحق بہتا ہے، رنگ لاتا ہے، کشمیر کے ساتھ ہونیوالے مظالم پر عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں حقائق کی روشنی میں اپنا فرض ادا کریں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬