02 July 2017 - 15:41
News ID: 428814
فونت
محمد ثروت اعجاز قادری:
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا : جے آئی ٹی کی مکمل تحقیقاتی رپورٹ کے بعد عوام عدالت عالیہ سے فوری فیصلے کے منتظر ہیں ۔
محمد ثروت اعجاز قادری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر معززین کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے آئی ٹی پر اثر انداز ہونے کی کوشش نہ کی جائے، آئین کی بالادستی کو ہر حال میں قائم رکھنا ہوگا

انہوں نے تاکید کی : انصاف کی راہ میں رکاوٹ جمہوری قدروں کے منافی ہے، جے آئی ٹی کی مکمل تحقیقاتی رپورٹ کے بعد عوام عدالت عالیہ سے فوری فیصلے کے منتظر ہیں، کرپشن کا دروازہ ہمیشہ کیلئے بند کرنا ہے تو کرپٹ عناصر کا کڑا احتساب کرنا ہوگا، عوام دہشتگردی اور کرپشن کا مکمل صفایا چاہتے ہیں، تاکہ ملک ترقی کی جانب گامزن ہو۔

انہوں نے بیان کیا : بے روزگاری ختم اور معاشی خوشحالی ہو، پاکستان سنی تحریک اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتی ہے، حکمران عوامی مسائل پر پر توجہ دیں، عوام کے مسائل حل نہ کرنا جمہوریت منافی عمل ہے، ریمنڈ ڈیوس کے انکشافات نے عوام کو دھچکا لگایا ہے، غلامی کی زنجیروں کو توڑنا ہوگا، بیرونی قرضوں نے غلامی کی زنجیر میں جکڑا ہوا ہے ۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حکمران عوامی سوچ و منشاء کے مطابق میڈان پاکستان پالیسیاں مرتب کریں، ملکی معاملات میں بیرونی مداخلت کو مسترد کرنا ہوگا، ملک کی خود مختاری و سلامتی کیلئے پوری قوم متحد ہے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ بیرونی سازشوں سے نمٹنے کیلئے عوام میں سیاسی شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا خطے میں اپنی بقاء اور مفادات کیلئے بھارت کا کندھا استعمال کر رہا ہے، اسلحے کی ترسیل کو فروغ دینا خطے کیلئے خطرناک ہے، کشمیریوں پر بھارتی مظالم و دہشتگردی پر امریکا کا آنکھیں بند رکھنا تشویشناک ہے، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان اور پاک فوج کی کاوشوں کا پوری دنیا اعتراف کر رہی ہے، امریکی صدر جانبداری کا مظاہرہ کرکے خطے میں طاقت کے توازن کو بگاڑ کر امن مخالف پالیسی پر گامزن ہیں، جو کسی طور بھی دنیا کے امن کیلئے بہتر اقدام نہیں ہے۔

سربراہ پی ایس ٹی نے مزید کہا کہ بھارت کے پاکستان میں دہشتگردی کے شواہد سلامتی کونسل سمیت عالمی برادری کے پاس ہیں، حقائق سے منہ موڑ کر بھارت کو نوازنا کسی طور بھی اچھا اقدام نہیں ہے، خطے میں امریکا کو بیلنس اور مثبت رویہ اختیار کرنا ہوگا۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬