21 May 2017 - 16:51
News ID: 428168
فونت
محمد ثروت اعجاز قادری :
پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا : اقوام متحدہ اور عالمی عدالت مظلوموں کے حقوق کیلئے کیا کردار ادا کر رہے ہیں۔
ثروت اعجاز قادری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے مرکز اہلسنت کراچی پر ڈیرہ اسماعیل خان اور کوئٹہ سے آئے ہوئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو اغیار کے چنگل سے نکالنے کیلئے بیرونی پالیسیوں کو مسترد کرنا ہوگا، بیرونی قرضے کرپشن کی نظر ہو جاتے ہیں، سارا بوجھ مظلوم غریب عوام کو اٹھانا پڑتا ہے، نظریہ پاکستان پر زہر اگلنے والے ہی دہشتگردی کے سہولت کار ہیں۔

انہوں نے بیان کیا : کلبھوشن یادو ملک دشمن ہے، اسے ملک کے آئین کے تحت منطقی انجام تک پہنچایا جائے، کلبھوشن کو سہولت اور واپس ہندوستان بھیجنے کی حمایت کرنے والوں کے ہاتھ شہیدوں کے خون سے رنگے ہیں، بھارت انتہاپسند دہشتگرد ملک ہے، بھارت میں مسلمانوں کو تحفظ حاصل نہیں ہے، اقوام متحدہ اور عالمی عدالت مظلوموں کے حقوق کیلئے کیا کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے بیان کیا : مقبوضہ کشمیر پر اقوام متحدہ کا کردار اسلام دشمن نظر آتا ہے، یہی وجہ ہے کہ کشمیر کے مظلوم عوام کو انصاف فراہم نہیں کیا جا رہا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ فوجی عدالتیں خطرناک دہشتگرد اور ملک دشمن عناصر کو فوری انجام تک پہنچانے کیلئے بنائی گئی ہیں، فوجی عدالتوں کو پارلیمنٹ اور سینیٹ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ کو پھوڑنا جانتے ہیں، بھارت نے اپنے دہشتگردانہ طرز عمل کو نہیں بدلا، تو دنیا کے نقشے سے مٹ جائے، اپنے اکابرین کی وراثت پاکستان کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، بھارت اور استحصالی قوتوں کا مقابلہ کرنے کیلئے عوام میں شعور اجاگرکرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہماری پہچان ہے، مر تو سکتے ہیں پر اپنی پہچان پر آنچ آتا نہیں دیکھ سکتے، آپریشن ردالفساد نے دہشتگردوں اور ملک دشمن عناصر کو کمزور کر دیا ہے، دہشت و خوف کی فضاء کا خاتمہ کرنے کا سہرا پاک فوج کو جاتا ہے، ملک کے استحکام و سلامتی کیلئے تمام اکائیوں کو مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬