28 September 2014 - 14:53
News ID: 7311
فونت
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے قائم مقام نے بیان کیا : ابتداء سے لے کر آج تک نظریہ ولایت فقیہ پر کاربند رہ کر یہ ثابت کیا ہے کہ جے ایس او کے جوان حقیقی طور پر نظریاتی جوان ہیں۔
جعفريہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے قائم مقام مرکزی صدر عبداللہ رضا نے فیصل آباد میں جے ایس او کے جوانوں سے خطاب کے دوران بیان کیا : ابتداء سے لے کر آج تک نظریہ ولایت فقیہ پر کاربند رہ کر یہ ثابت کیا ہے کہ جے ایس او کے جوان حقیقی طور پر نظریاتی جوان ہیں۔ یہ وہ جوان ہیں کہ جو تنظیم پرست نہیں بلکہ نظریہ پرست ہیں۔ اور انہوں نے ہمیشہ ولی فقیہ اور نمائندہ ولی فقیہ کے احکامات کو دل و جان سے قبول کیا ہے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : جے ایس او پاکستان اکتوبر میں اپنا نواں مرکزی کنونشن منعقد کروانے جا رہی ہے اس سلسلے میں پورے ملک میں تیاریاں عروج پر ہیں اور ہر جعفری جوان اس دن کا شدت سے انتظا کر رہا ہے کہ جب وہ تنظیمی کنونشن میں شرکت کے لیے فیصل آباد کی سرزمین پر قدم رکھے گا۔ اس سلسلے میں فیصل آباد کے جے ایس او کے جوانوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ مرکزی کنونشن کی میزبانی ان کے حصے میں آئی ہے۔

فیصل آباد میں شیعہ علماء کونسل کے ڈویژنل صدر مولانا اعجاز مہدی صاحب سے ملاقات کے دوران سیلاب زدگان کے لیے ان کی خدمات کو سراہا اور انہیں یقین دلایا کے جے ایس او پاکستان کے جوان ہر میدان میں اپنے محبوب قائد کی آواز پر لبیک کہنے کے لیے ہمہ تن تیار ہیں۔ اس موقع پر سٹی صدر شیعہ علماء کونسل سید غضنفر رضا شاہ صاحب ، ڈویژنل جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ممتاز اور سٹی جنرل سیکرٹری راناثمر صاحب بھی موجود تھے۔

بعد ازاں جے ایس او پاکستان  فیصل آباد کے ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات سید قاسم علی کاظمی، جے ایس او فیصل آباد سٹی کے سابقہ صدر عرفان حیدر کے ہمراہ مجد ابوتراب کا دورہ کیا ۔ اور رانا دلشاد صاحب سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور جے ایس او پاکستان کے مرکزی کنونشن سے متعلق ان کو بریفنگ دی۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬