08 September 2014 - 17:59
News ID: 7234
فونت
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان:
رسا نیوز ایجنسی – جے ایس او کے رکن امجد علی نے ہر پاکستانی شہری کو یکساں تعلیم کا مواقع فراہم کئے جانے کی تاکید کی اور کہا: ملک میں ہر طبقہ کیلئے یکساں نصاب تعلیم کا نفاذ ضروری ہے ۔
جے ايس او کے رکن امجد علي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سندھ کے آرگنائزر امجد علی نے اپنے ایک بیان میں ہر پاکستانی شہری کو یکساں تعلیم کا مواقع فراہم کئے جانے کی تاکید کی ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ  آج کل تبدیلی اور انقلاب کی باتیں ہو رہی ہیں اور کچھ جماعتیں تو اس تبدیلی اور انقلاب کے لیے اپنے تن ، من اور دھن کی بازی لگانے کے لیے بھی بے تاب ہیں کہا: روپے اور پیسے کا بے دریغ استعمال کیا جارہا ہے، لیکن ان تمام کاموں کے باوجود پاکستان میں تبدیلی اور ترقی کا دور دور تک کوئی نشان نہیں ہے ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ پاکستان میں حقیقی انقلاب اس دن آئے گا جب ہم تعلیم کی اہمیت سے آگاہ ہو جائیں گے بیان کیا: ہمارے ملک میں غریب اور امیر کے لیے نصاب تعلیم مختلف ہے اور اسکول بھی مختلف ہیں، ضرورت اس امر کی ہے ہر ایک کے لیے یکساں نصاب تعلیم رائج کر کے اس طرح قانون سازی کی جائے کہ ہر پاکستانی شہری کو تعلیم کے یکساں مواقع میسر آ سکیں۔


جے ایس او کے رکن نے یہ اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ آج پاکستان میں تعلیم نظام کئی طبقات میں تقسیم ہو چکا ہے کہا: امیر کے بچوں کے لیے الگ سکول ہیں تو متوسط طبقے کے لیے الگ سے چند اسکولوں کی چین بنی ہوئی ہے، رہا غریب کا بچہ تو اول تو وہ اسکول جاتا ہی نہیں اور اگر جاتا بھی ہے تواس کے لیے سرکاری اسکول مختص ہیں ۔


امجد علی مزید کہا: لھذا سب سے پہلے حکمرانوں سمیت ہر وہ شخص کہ جو سرکاری تنخواہ لے رہا ہے اس کے لیے ضروری قرار دیا جائے کہ وہ اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں پڑھائے گا، اس طرح نہ صرف سرکاری اسکولوں کا معیار بلند ہو گا بلکہ پرائیویٹ اسکولوں کی جو اس قدر بہتات ہو چکی ہے وہ بھی دم توڑ جائے گی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬