رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی آج تہران میں ہونے والی فلسطین کانفرنس میں اسلامی جمھوریہ ایران کو امت اسلامیہ کو اتحاد و برادری و بیداری اسلامی کا حامی جانا ۔
ڈاکٹر علی لاریجانی نے یہ کہتے ہوئے کہ اسلامی انقلاب نے مسلمانوں کو متحد کیا ہے اور حضرت امام خمینی قدس سرہ کے بیانات میں اتحاد کا لفظ ہر جگہ دکھائی دے گا کہا: اتحاد سے مسلمانوں کو عزت حاصل ہوتی ہے۔
انہوں نے امریکی سیاست دان ہنری کسنجر کے اس بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: دنیا میں ایران کا اثر و رسوخ پھیلتا جارہا ہے، ایران مسلمانوں کو آگاہ کرنا چاہتا ہے تاکہ وہ مغرب کے فریب میں نہ آئیں۔
انہوں نے مزید کہا: ایران اپنے تسلط کے درپے نہیں ہے اور نہ کسی کو اپنا پٹھو بنانے کی کوشش میں ہے ۔
اس کانفرنس کے دوسرے مقرر حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم نے کہا: حزب اللہ کا نظریہ یہ ہے کہ فلسطین کو آزاد کرایا جائے اور علاقے میں مکمل طرح سے مغرب کا تسلط ختم کیا جائے۔
انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ مختلف ملکوں میں صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمت جاری ہے اور ایران اس مزاحمت کی فرنٹ لائن پر ہے کہا: اسلام کا حقیقی چہرہ اسلامی جمہوریہ ایران میں دیکھا جاسکتا ہے ۔
حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم نے علاقے میں تکفیریوں کے خطرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : تکفیری گروہ انسانیت اور اسلام کے لئے بڑا خطرہ ہیں اور ان کے اقدامات کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا: تکفیری گروہ اسلام کو بدنام کرنے مصروف ہیں۔