11 September 2014 - 16:23
News ID: 7245
فونت
رسا نیوز ایجنسی - عراقی ایزدیوں کے وفد نے حضرت آیت الله سیستانی سے ملاقات کے بعد کہا: آپ انسانیت کے اعلی ترین مرتبہ پر ہیں ۔
حضرت آيت الله سيستاني

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی عراق سے رپورٹ کے مطابق، عراقی ایزدیوں کے ایک وفد نے گذشتہ روز حضرت آیت الله سیستانی سے نجف اشرف میں ملاقات و گفتگو کی ۔


ایزدی قبیلہ کے سردار صائب خضر نایف نے حضرت آیت الله سیستانی سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں کہا: ہم نے اپنا اور اپنے قبیلے والوں کا سلام و درود اپ کی خدمت میں پہونچا دیا ہے ۔


انہوں ںے مزید کہا: حضرت آیت الله سیستانی بہت سارے جگہوں پر ہمارے ہم فکر ہیں اور جو کچھ بھی ایزدیوں پر بیتی ہے آپ اس سے بخوبی واقف ہیں ، دھشت گرد گروہ داعش کے ہاتھوں ایزدی قبیلہ کی اغوا شدہ 400 لڑکیوں کے سلسلہ میں ہم نے حضرت آیت الله سیستانی، عراقی حکومت اور قبائل سے درخواست کی ہے کہ ان کی ازادی اور انہیں واپس لانے میں میری مدد کریں ۔


اس وفد کے رکن سعید بیگ مراد نے یاد دہانی کی: ایزدیوں کے خلاف حملہ، 3 هزار ایزدیوں کے مارے جانے ، 5 هزار افراد کے اغوا ہونے اور 4 لاکه ایزدیوں کے جلا وطن ہونے کا سبب ہوا، ایزدی لڑکیاں داعش کی جلیوں میں بند ہیں اور داعش کی زیادتیوں کا شکار ہیں ، ان میں سے بعض کو موصل و شام کی بازاروں میں فروخت کیا جارہا ہے ۔


انہوں ںے حضرت آیت الله سیستانی کے موقف کی قدردانی اور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: آپ انسانیت کا اعلی ترین مصداق ہیں ، ہماری مصیبتوں سے اپ کی اگاہی ہمیں سکون کا سبب ہے ، حضرت آیت الله سیستانی نے کہا کہ « ایزدی ہمارے پاس امانت ہیں » ۔


سعید بیگ نے مزید کہا: ان باتوں نے اس بات کو ثابت کردیا کہ آُپ مسلمان، عیسائی اور ایزدیوں کے مابین فرق نہیں رکھتے ، ھزاروں ایزدیوں ںے خود کو یوروپ کے لئے امادہ کرلیا تھا مگر حضرت آیت الله سیستانی کے بیان نے انہیں عراق میں رکنے کی امید بندھا دی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬