‫‫کیٹیگری‬ :
15 September 2014 - 16:04
News ID: 7254
فونت
آیت الله علوی گرگانی:
رسا نیوز ایجنسی - آیت الله علوی گرگانی نے صهیونیت کو انسانیت کا سب سے بڑا دشمن جانا اور کہا: تاریخ بیان گر ہے کہ صھیونی یھودی لوگوں کے قتل عام اور خون بہانے میں نہیں ہچکچاتے اور قدرت کے حصول میں کسی غیر انسانی کام سے پرھیز نہیں کرتے ۔
آيت الله علوي گرگاني

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت ‌الله سید محمدعلی علوی گرگانی نے گذشتہ روز علماء کے وفد سے ملاقات میں کہا: صهیونیت، انسانیت کا بڑا دشمن ہے ۔


اس مرجع تقلید نے مزید کہا: امام علی علیہ السلام نے فرمایا کہ ایک دن میں 70 پیغمبروں کے قتل کے بعد بھی ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رنگی کہ جیسے کوئی سانحہ بھی پیش ایا ہو اور تقریبا اسی طریقہ کو آج صھیونیت نے آج اپنا رکھا ہے ۔ 


حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ تاریخ بیان گر ہے کہ صھیونی یھودی لوگوں کے قتل عام اور خون بہانے میں نہیں ہچکچاتے اور قدرت کے حصول میں کسی غیر انسانی کام سے پرھیز نہیں کرتے ۔


حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے استاد نے واضح طور پر کہا: صھیونیوں کا نظریہ یہ ہے کہ مقصد، وسیلہ کا توجیہ گر ہے ، وہ اپنی قدرت نمائی کی راہ میں لوگوں کی جان و مال و ناموس پر رحم نہیں کھاتے ، مگر اسلام اور قران ہمیشہ اس طریقہ کا مخالف ہے ۔


حضرت آیت الله علوی گرگانی نے یاد دہانی کی: خداوند متعال نے تین گروہ یھودیوں ، نصرانیوں اور مشرکوں کو اسلام اور مومنین کے مقابل قرار دیا ہے اس کے بعد قران نے فرمایا کہ نصرانی مومنین کے قریب ہیں ، کیوں کہ ان کے مابین علماء موجود ہیں ، اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ عالم اور دینی رہنما نصرانیوں کے لئے ایک حسن ہے نیز عیسائیوں کے یہاں بھی دینی رہنما کا ہونا ان کی ہدایت کا سبب ہے ۔ 


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ قران کریم صھیونی افکار کا مخالف ہے کہا: انبیاء الھی نے ان افکار کا مقابلہ کیا اور لوگوں کی خدائے واحد و لاشریک کی جانب رہنمائی کی مگر یھودیوں نے انسان کو آگ کی جانب ہدایت دی ۔


حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے معاشرے میں یھودیوں کی فعالیتوں کو عقل و منطق کے خلاف جانا اور کہا: قران کریم نے انسان کو تین گروہ یھودی و مشرک اور نصاری سے ہوشیار کیا ہے ، مگر چونکہ نصاری کے درمیان علماء ہیں لھذا انہیں عقل و منطق سے قریب جانا ہے ۔


انہوں نے مزید کہا: صھیونی کم جمعیت و تعداد ہونے کے باوجود آج کے سب سے بڑے بلوائی ہیں اور اس کی بنیاد ان کے درمیان حقیقی علماء کا فقدان ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬