18 September 2014 - 14:21
News ID: 7270
فونت
نجف کے امام جمعہ:
رسا نیوز ایجنسی - نجف اشرف کے امام جمعہ نے عصر حاضر میں دل کی نورانیت کو علم کی کثرت پر مقدم جانا ۔
حجت الاسلام سيد صدرالدين قبانچي

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی عراق سے رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف کے امام جمعہ حجت الاسلام سید صدرالدین قبانچی نے امام مهدی(ع) اسلامیک یونیورسٹی میں ہونے والی اپنی ھفتہ وار نشست میں دھشت گرد گروہ سے مقابلہ کے لئے مسلح گروہ میں علماء کی موجودگی پر تاکید کی اور کہا: علماء دسیوں ھزار آوارہ وطن شھریوں کے بیچ رہنے اور تبلیغ انجام دینے پر موظف ہیں ۔


انہوں نے مزید کہا: علم حاصل کرنے کا مقصد لوگوں کی تعیلم اور ان کی ہدایت ہے اور آج ہماری ذمہ داری ہے کہ لوگوں کے شانہ بشانہ رہ کر دل کی نورانیت کو علم کی کثرت پر مقدم جانیں ۔


حجت الاسلام قبانچی نے انبیاء اور اوصیاء الھی کو منصب ھدایت پر فائز ہونے کے معیارات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: زھد و تقوی اور قربت الھی، اس انتخاب کا معیار ہے اور آیہ شریفہ (ولقد اخترناهم على علم على العالمین) بھی اسی پر دلالت کرتی ہے ۔


نجف اشرف کے امام جمعہ نے مزید کہا: ہمارے دل غیر خدا کی محبتوں سے خالی ہونے چاہئیں ، ہماری تمام محبتیں اور نیتیں الھی ہونی چاہئیں اور یہی دوسروں پر ہماری باتوں کے اثر انداز ہونے اور ہماری کامیابی کا راز ہے ، ہدایت، خداوند متعال کا عطا کردہ نور ہے جو علماء کو عطا ہوتا ہے ۔


انہوں نے اخر میں کہا: علماء کا مقام ، انبیاء الھی کی وراثت کا مقام ہے اور خاص اہمیت کا حامل ہے اسی بناء پر ہم ہمیشہ اپنے اعمال کا جائزہ لیں اور اپنے دلوں کو زھد الھی اور نورانیت سے منور کریں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬