17 September 2014 - 14:35
News ID: 7261
فونت
شیعہ علماء کونسل پاکستان:
رسا نیوز ایجنسی – حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے ملک کی موجود صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: امن وامان کیساتھ سیاسی صورتحال بھی گھمبیر ہے ۔
حجت الاسلام عارف حسين واحدي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے گذشتہ روز ایس یو سی کے ڈپٹی جنرل سکریٹری معظم علی بلوچ اور مرکزی سکریٹری فنانس مشتاق حسین ہمدانی و دیگر وفود سے ملاقات میں کہا: مسائل کا حل آئین وقانون کی عملداری میں ہے ۔


اس ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی و امن و امان کی صورتحال کے ساتھ ساتھ حالیہ تباہ کن سیلاب کی صورتحال زیر بحث آئی ہے اور اب تک تنظیم کی جانب سے کی جانیوالی کاوشوں بارے جنرل سکریٹری کو وفود نے آگاہ کیا ۔


حجت الاسلام واحدی نے تنظیمی عہدیداروں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے امدادی کاموں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ۔ 


شیعہ علماء کونسل پاکستان کے جنرل سکریٹری نے یہ کہتے ہوئے کہ عوام متاثرین سیلاب کی مدد کیلئے آگے آئیں، آئی ڈی پیز بھی توجہ کے منتظر ہیں کہا: ملک امن و امان کی صورتحال کے ساتھ سیاسی صورتحال بھی انتہائی گھمبیر ہوتی جارہی ہے، مسائل کا حل صرف آئین و قانون کی بالادستی اور عملدرآمد میں ہے، عوام متاثرین سیلاب کی مدد کیلئے آگے بڑھیں، آئی ڈی پیز بھی مشکلات کا شکار ہیں، مضبوط جمہوریت ہی مضبوط معیشت کی ضامن ہے ۔


ایس یو سی پاکستان کے جنرل سکریٹری نے یہ بیان کرتے ہوئے متاثرین سیلاب کا اس وقت واحد سہارا امداد ہے اس لئے اس سلسلے میں مخیر حضرات ، تنظیمی عہدیدار و کارکنان ہمہ وقت ان کی مدد کیلئے تیار رہیں اس مشکل گھڑی سے اتحاد کے ساتھ ہی نکلا جاسکتا ہے کہا: ریلیف کے معاملے پر بلا تفریق کام جاری رکھا جائے ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ مسائل مذاکرات سے حل ہوسکتے ہیں اس لئے فریقین کو چاہیے کہ ایسے بیانات سے گریز کریں جس سے مذاکراتی عمل متاثر ہو کہا : اگر آئین و قانون کی بالادستی صحیح معنوں میں قائم ہوتی اور آئین پر عملدرآمد ہورہا ہوتا تو آج یہ صورتحال درپیش نہ آتی اب بھی وقت ہے کہ پہلی فرصت میںدستور پاکستان پر عملدرآمد کرایا جائے ۔


حجت الاسلام واحدی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ارض وطن میں مضبوط جمہوریت سے استحکام آسکتا ہے اور مضبوط جمہوریت ہی مضبوط معیشت کی ضامن ہے کہا: آئی ڈی پیز کی مشکلات بھی کم نہیں ہیں عوام کو ان متاثرین کی جانب بھی توجہ دینی چاہئے ۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬