16 September 2014 - 21:32
News ID: 7260
فونت
آیت الله قبلان نے لبنان کے سنی علماء سے ملاقات میں؛
رسا نیوز ایجنسی – شیعہ علماء کونسل لبنان کے نائب صدر نے لبنان کے دو سنی علماء سے ملاقات میں تاکید کی کہ تکفیریت سے مقابلہ علمائے عالم اسلام کی اہم ذ٘مہ داری ہے ۔
آيت الله قبلان

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک الوحدہ و اصلاح لبنان کے صدر ماهر عبد الرزاق اور جمعیت قولنا و العمل کے صدر احمد قطان نے شیعہ علماء کونسل لبنان کے نائب صدر آیت الله عبد الامیر قبلان سے ملاقات میں علاقہ کی حالیہ تبدیلیوں کا جائزہ لیا ۔


اس ملاقات میں آیت الله قبلان نے قومی اتحاد و یکجہتی کو ملک کی آبادانی و شگوفائی کا سبب جانا اور کہا: دھشت گرد گروہ تکفیروں سے مقابلہ میں تمام قبائل اور مذاھب لبنانی فوج کی مدد کریں اور ھرگز موقع نہ دیں کہ تکفیری، مسلمانوں کے درمیان فتنہ کی آگ شعلہ ور کرسکیں ۔


انہوں نے مزید کہا: تکفیریت سے مقابلہ علمائے عالم اسلام کی اہم ذمہ داری ہے ، علمائے اسلام مکمل ہوشیاری اور علاقہ کی موجود صورت حال سے مکمل آگاہی کے ساتھ اسلامی معاشرہ کو فتنہ کے دلدل سے باہر نکالیں ۔


اس لبنانی عالم دین نے بعض شدت پسند گروہوں کی سرگرمیوں کو غاصب صھیونیت کے حق میں مفید جانا اور کہا: مشرق وسطی کے پرسکون اسلامی و غیر اسلامی معاشرہ کو نشانہ بنایا جانا سبھی کے لئے خطرہ کی گھنٹی ہے ، عالم اسلام کے دشمن کوشش میں ہیں کہ علاقہ میں ھرج و مرج و شدت پسندی کی آگ شعلہ ور ہوجائے ۔
 

جمعیت قولنا و العمل کے صدر احمد قطان نے بھی شیعہ علماء کونسل لبنان کے نائب صدر آیت الله عبد الامیر قبلان سے ہونے والی اس ملاقات سے خوشی کا اظھار کرتے ہوئے کہا : لبنان نہایت مشکل گھڑی سے گزر رہا ہے اور عالم اسلام کو اسلامی اتحاد کی سخت ضرورت ہے ۔


لبنان کے اس سنی عالم دین نے مزید کہا: کوئی قبیلہ دھشت گردوں سے محفوظ نہیں ہے ، داعش اور جبھۃ النصرۃ کے مقابل لبنانی فوج کی حمایت تمام لبنانی قبائل و مذاھب کا وظیفہ ہے ۔


تحریک الوحدہ و اصلاح لبنان کے صدر ماهر عبدالرزاق نے بھی اس ملاقات کو اپنے لئے باعث فخر جانا اور کہا: صھیونی اور تکفیری پروجیکٹ سے مقابلہ اسلامی اتحاد و یکجہتی سے ممکن ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬