14 September 2014 - 23:51
News ID: 7252
فونت
فلسطین کے مفتی:
رسا نیوز ایجنسی - فلسطین کے مفتی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دھشت گرد گروہ داعش نے اپنے اعمال سے چہرہ اسلام کو خراب کردیا ہے کہا: یہ گروہ اسلامی اور عرب ممالک کے لئے عظیم خطرہ ہے ۔
شيخ محمد حسين

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کے مفتی شیخ محمد حسین نے تاکید کی کہ دھشت گرد گروہ داعش اسلام کے نام پر اسلام کے خلاف جنایتوں میں مصروف ہیں اور ان کے اعمال چہرہ اسلام کو خراب کرنے کا سبب ہیں ۔


انہوں نے اسلام اور مسلمانوں کو داعش سے لاحق خطرہ سے باخبر کرتے ہوئے کہا: ایک خطرہ یہ ہے کہ یہ گروہ اسلام کے نام پر فعالیتں انجام دے رہا ہے لھذا بعض افراد یہ تصور کریں گے کہ داعش ایک اسلامی گروہ ہے جبکہ یہ گروہ اسلام سے مکمل بیگانہ ہے اور اس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔


شیخ محمد حسین نے یاد دہانی کی: یہ دھشت گرد گروہ لوگوں کے دلوں نے منحرف دینی اور سیاسی افکار کی بیج بونے میں کوشاں ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ یہ گروہ اور ان کے حامی اسلام اور مسلمانوں کے دشمن ہیں ۔


فلسطین کے مفتی نے مسلمانوں سے درخواست کی ہے کہ اس گروہ کے پروپگنڈے پر کان نہ دھریں بلکہ دین اسلام کے حقیقی منابع کی طرف رجوع کریں تاکہ غلطیوں کے دلدل میں نہ پھنسیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬