‫‫کیٹیگری‬ :
11 September 2014 - 15:20
News ID: 7243
فونت
ڈاکٹر روحانی:
رسا نیوز ایجنسی – اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر نے تمام ممالک کو دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف اتحاد و جد وجہد کی دعوت دی اور کہا: اپسی اختلافات علاقہ کو مزید تشدد اور انتھا پسندی کی آگ میں ڈھکیل دیں گے ۔
ڈاکٹر روحاني

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی آج تاجکستان کے شہر دوشنبہ میں شانگھائی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل دمیتری مزینساف سے ملاقات میں کہا: دہشتگردی کے خلاف سب کا متحد ہونا ضروری ہے ۔


انہوں نے اس ملاقات میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی، علاقے اور دنیا کے لئے سنگین خطرہ ہے تاکید کی : دہشتگردی کے خلاف جد وجہد کے لئے سیاسی عزم راسخ کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں مشترکہ علاقائی اور عالمی تعاون لازمی ہے ۔


ڈاکٹر روحانی نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ سب کو یقین کرنا چاہئے کہ دہشتگرد گروہ کا وجود کسی کے مفاد میں نہیں ہے کہا: توقع یہ ہے کہ شانگھائی تعاون تنظیم کے اصلی اراکین اور مبصرین علاقے میں استحکام کے لئے اپنی ذمہ داریوں پر خصوصی توجہ دیں گے ۔


ایرانی صدر مملکت نے شانگھائی تعاون تنظیم کے مبصر اور سربراہی اجلاس میں ایران کی موجودگی کو علاقے کے استحکام میں ایران کی دلچسپی کاثبوت قرار دیا اور کہا : تہران علاقائی ثبات و استحکام کے لئے پرعزم ہے ۔


اس ملاقات میں شانگھائی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل دمیتری مزینساف نے تاجکستان میں شانگھائی تعاون تنظیم کےاجلاس میں ایران کے صدر کی موجودگی کو تمام اراکین کے لئے اہم علامت قرار دیا اور کہا : شانگھائی تعاون تنظیم نے تعاون کی کیفیت بہتر بنانے کے تناظر میں مبصر اراکین کے ساتھ مل کرکافی کوششیں کی ہیں ۔


واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی شانگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت اور تاجکستان کے اعلی حکام سے ملاقات کے لئے دوشنبہ کے دورے پر ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬