‫‫کیٹیگری‬ :
10 September 2014 - 14:49
News ID: 7240
فونت
آیت ‌الله علوی گرگانی:
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے نیت میں اخلاص کی تاکید کرتے ہوئے نظام اسلامی اور شیعت کی خدمت کو بہترین نوع خدمت جانا ۔
آيت ‌الله علوي گرگاني آيت ‌الله علوي گرگاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت ‌الله سید محمدعلی علوی گرگانی نے صوبہ لرستان کے ڈیم اور بجلی گھر کے ملازمین سے ملاقات میں خلقت کا مقصد لوگوں کی آزمائش جانا اور کہا: امیر المومنین علی علیہ السلام نے فرمایا کہ «دنیا فعالیتوں اور سرگرمیوں کا مکان ہے اور آخرت حساب و کتاب کا مقام  ہے » ۔


انہوں نے واضح طور پر کہا : دنیا فعالیتوں کا مقام ہے، یہاں لوگوں کی نیتیں نہیں معین کی جاتیں اور آخرت احساسات و جزبات کے معین کئے جانے کا مقام ہے ، دنیا میں کبھی لوگ حصول رضایت خدا کے لئے اسلام کی خدمت کرتے ہیں تو کبھی مادیات اور مقام و منزلت کے حصول میں فعالیتیں انجام دیتے ہیں ۔ 


حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول کے مشھور استاد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ انسان اپنے کام فقط رضایت خدا کے لئے انجام دے کہا: کام کا جسم عمل اور نیت اس کی روح ہے ، نیت کام کی اھمیت بڑھا دیتی ہے اس لحاظ سے لوگ سب سے پہلے اپنی نیت کی اصلاح کریں اور اس کے بعد مصروف عمل ہوں ۔


انہوں نے یاد دہانی کی: بعض لوگ اسلامی جمھوریہ ایران اور شیعوں کی خدمت کو اپنے لئے باعث فخر جانتے ہیں جو قابل تحسین ہے ، مگر بعض لوگ فقط اپنا پیٹ بھرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ان افراد کی نگاہ میں ان کے کام کی حیثیت پیٹ کے بقدر ہے ۔


حضرت آیت ‌الله علوی گرگانی نے حاضرین کو خطاب میں کہا: اپنی نیت کی اصلاح کریں اور خدا کی رضا، نظام اسلامی و شیعوں کی خدمت کو اپنا وظیفہ قرار دیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬