‫‫کیٹیگری‬ :
09 September 2014 - 19:00
News ID: 7237
فونت
رسا نیوز ایجنسی – اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے حیدر العبادی کو عراقی وزارت عظمی کے منصب پر فائز ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔
حجت الاسلام و المسلمين ڈاکٹر حسن روحاني

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے حیدر العبادی کو عراقی وزارت عظمی کے منصب پر فائز ہونے پر پیغام مبارکباد ارسال کیا ۔


حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی کے پیغام کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے :


 بسم الله الرحمن الرحیم


عراق کے وزیر اعظم


جناب محترم حیدر العبادی


السلام علیکم و رحمه الله وبرکاته


ہم آپ کو وزیر آعظم کے طور پر منتخب کئے جانے پر تہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔


امید ہے کہ اپ کی ذمہ داری کا زمانہ عراق میں مکمل آرامش کی واپسی کا سبب بنے گا ، اور عراق و ایران کے دیرنہ تعلقات کے پیش نظر دونوں مسلمان و پڑوسی ممالک کے مابین گذشتہ سے بہتر تعلقات قائم ہوں گے نیز دونوں ممالک و ملتوں کے منافع کے پیش نظر علاقہ میں صلح و ثبات شاھد ہوں گے  ۔


ہم خداوند متعال سے اپ کی سلامتی و کامیابی اور ملت عراق کی سرفرازی کے خواہاں ہیں ۔


حسن روحانی


اسلامی جمهوریہ ایران کے صدر
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬