رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیخ احمد بدرالدین حسون نے دمشق میں مسجد الاقصی میں آگ لگائے جانے کی سالانہ یاد کی مناسبت سے اپنی گفت و گو کے درمیان بیان کیا : ملک شام میں موجودہ تین سال سے ہو رہے حوادث و مسائل کی وجہ ، مسئلہ فلسطین اور بیت المقدس کے مسائل کی حمایت ہے جس کی قیمت اس ملک کو ادا کرنا پر رہا ہے ۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : شام کے فوجی شہدا کے خون نے ایسے میزائل بنائے ہیں کہ غزہ اس کے ذریعہ جنگ میں جیت و کامیابی حاصل کی ہے ۔
شیخ احمد بدرالدین حسون نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : شام وہ پہلا عربی ممالک کا ملک ہے جو غزہ کی مقاومت اور جنوب لبنان کی مقاومت کی حمایت کرتا رہا ہے ۔
انہوں نے تاکید کی : شام ہمیشہ فلسطین کے مقاصد کو ترجیح دینے کی تاکید کرتا ہے اور دمشق ہمیشہ فلسطین کے مسائلہ کو شام سے متعلق مسائل سے زیادہ اہمیت دیتا رہا ہے ۔