رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے ڈپٹی جنرل سکریٹری نے جعفریہ الائنس کے چیئرمین اور معروف شیعہ رہنما سینیٹر عباس کمیلی کے بیٹے علی اکبر کمیلی کو دھشت گردی کا نشانہ بنائے جانے پر سخت رد عمل کا اظھار کیا ۔
انہوں نے صوبے سندھ کے مرکز کراچی میں دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں کے خلاف فوج کے فوری آپریشن کا مطالبہ کیا اور کہا: فوج پاکستان کے سب سے بڑے شہر کو بھی قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کی مانند دہشتگردوں کے وجود سے پاک کرے تاکہ اس شہر کے عوام بھی سکھ کا سانس لے سکیں اور امن و سکون کے ساتھ زندگی بسر کریں۔
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے ڈپٹی جنرل سکریٹری نے جعفریہ الائنس کے چیئرمین اور معروف شیعہ رہنما سینیٹر علامہ عباس کمیلی کے بیٹے علامہ علی اکبر کمیلی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا : وہ کراچی شہر میں امن و استحکام اور سیکیورٹی کی برقراری کے لئے اپنی قومی ذمہ داری پر عمل کرے۔
علامہ امین شہیدی نے کہا: صوبے سندھ کے مرکز کراچی میں دینی مدارس، دہشتگردوں کی خفیہ پناہ گاہوں میں تبدیل ہوچکے ہیں اور ان دہشتگردوں نے کراچی کے امن کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا : دہشتگرد گروہ طالبان کی بعض خفیہ پناہ گاہیں کراچی میں ہیں اور طالبان کے عناصر شہر کراچی میں آزادانہ طور پر اپنی کارروائیاں انجام دیتے ہیں اور کوئی ان کو پکڑنے والا نہیں ہے۔