03 September 2014 - 16:23
News ID: 7217
فونت
تحریک اهل الحق عراق کے جنرل سکریٹری:
رسا نیوز ایجنسی - تحریک اهل الحق عراق کے جنرل سکریٹری نے شیعہ نشین شھر آمرلی کے شھریوں کی داعش کے مقابل استقامت و پائداری کی جانب اشارہ کیا اور اس کی آزادی کو عراق میں داعش کی شکست کا نقطہ آغاز جانا ۔
حجت الاسلام شيخ قيس الخزعلي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی عراق سے رپورٹ کے مطابق، تحریک اهل الحق عراق کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام شیخ قیس الخزعلی نے نینوا، الانبار اور صلاح الدین کے شھریوں کو اپنا شھر ازاد کرانے کی دعوت دی اور کہا: اگر اس شھر میں انقلابی موجود ہیں تو وہ اپنے شھر کو ازاد کرنے کی کوشش کریں اور یقین رکھیں کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ 


انہوں نے مزید کہا: بعض داخلی اور بیرونی تحریکوں نے داعش کو بڑا بنا کر پیش کیا ہے مگر داعش کے افراد استقامت کے خوف سے بھاگ کھڑے ہوئے ۔


حجت الاسلام خزعلی نے امرلی کی ازادی میں انتظامیہ کی کوششوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اج کی دنیا نے آمرلی کو اپنا آئڈیل قرار دیا ، اس شھر کی ازادی داعش کے ہاتھوں سے عراق کی ازادی کا نقطہ اغاز ہے ۔ 


انہوں نے مزید کہا: امرلی اس بناء پر ازاد ہوگیا کہ اس شھر کے اندر دھشت گردوں کا کوئی اڈا نہیں تھا ۔


حجت الاسلام الخزعلی نے حکومت سے اس شھر کے ساکنین کے لئے مناسبت امکانات فراہم کئے جانے اور داعش کے ہاتھوں ہوئے نقصان کا تدارک کئے جانے کی درخواست کی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬