01 September 2014 - 18:14
News ID: 7209
فونت
حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی:
رسا نیوز ایجنسی - ملّی یکجہتی کونسل کے نائب صدر نے ملک کی حالیہ بحرانی کیفیت اور صورتحال کو انتہائی افسوس ناک، تشویش ناک اور خطرناک بتاتے ہوئے کہا : فریقین باہمی رضا مندی سے متنازعہ اُمور میں فیصلہ کا اختیار تفویض کریں تو ملی یکجہتی کونسل ثالثی کا کردار ادا کرنے پر بھر پور آمادہ ہے ۔
حجت الاسلام و المسلمين سيد ساجد علي نقوي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ملّی یکجہتی کونسل کے نائب صدر حجت الاسلام والمسلمین سید ساجد علی نقوی نے پاکستان کی موجود بحرانی صورت حال پر فریقین کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے لئے تمایل کا اظھار کیا ۔


انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہ ملّی یکجہتی کونسل کا فیصلہ آئینی، سیاسی اور دینی لحاظ سے جامع ہوگا جو ملکی حالات کی اصلاح اور سالمیت کا ضامن ہوگا کہا: ملک کی حالیہ بحرانی کیفیت اور صورتحال انتہائی افسوس ناک، تشویش ناک اور خطرناک ہے ۔


حجت الاسلام والمسلمین نقوی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ملی یکجہتی کونسل ایک بار پھراس بات کا اعادّہ کرتی ہے کہ ملی یکجہتی کونسل 24 اگست 2014 عیسوی کے اپنے فیصلے کے مطابق حالیہ سنگین صورتحال میں مکمل غیر جانبداری کے ساتھ ثالث اور ضامن کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے کہا: اگر فریقین باہمی رضامندی سے متنازعہ اُمور میں فیصلہ کا اختیار تفویض کریں تو ملّی یکجہتی کونسل اس کے لئے بھر پور آمادہ ہے ۔


انہوں نے آخر میں کہا: ملّی یکجہتی کونسل ہر قسم کی زیادتی کی مذمت کرتی ہے اور زیادتی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کی حمایت کرتی ہے نیز تجاوز کرنے والوں کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کرنے کی حمایت کرتی ہے  ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬