‫‫کیٹیگری‬ :
30 August 2014 - 18:58
News ID: 7204
فونت
آیت الله حسینی بوشهری:
رسا نیوز ایجنسی – ایرانی حوزات علمیہ کے سربراہ نے شھر مرند کے طلاب کے مجمع میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ آج پوری سامراجیت انقلاب اسلامی ایران کے خلاف بر سرپیکار ہے کہا: لوگوں کے غم اور خوشی سے دور خانہ نشیں طالب عالم، طالب علم نہیں ہے ۔
آيت الله حسيني بوشهري


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی حوزات علمیہ کے سربراہ آیت الله سید هاشم حسینی بوشهری نے آج حوزه علمیہ صاحب الزمان(عج) شھر مرند کے طلاب کے عمامہ گزاری کے پروگرام میں علماء و طلاب کی ذ٘مہ داریوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: طلاب، اهل بیت علیهم السلام کے سپاہی ہیں ، طالب علم پہلے تعلیم حاصل کرتا ہے، پھر سوچتا ہے ، پھر اس پر خود عمل کرتا اور اس کے بعد معاشرے میں اس کی ترویج کرتا ہے ۔


خبرگان کونسل کے نمائندہ نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ بغیر بنیاد کے دین میں دوام نہیں ہے کہا: لوگوں کے غم اور خوشی سے دور خانہ نشیں طالب عالم، طالب علم نہیں ہے ، طلاب تبلیغ کے سلسلہ میں فکر مند نہ رہیں کیوں کہ امام رضا(ع)  نے اہل علم و طلاب علم اور اسلام کے ملبغین کی ضمانت لی ہے ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ فقط عالم بن جانا اور پڑھا لکھا ہونا کافی نہیں ہے طلاب سے خطاب میں کہا: طلاب معاشرہ میں اس طرح رہیں کہ ان کے تمام اعمال و کردار لوگوں کو دین کی جانب دعوت دیں ، شیعہ علماء نے دین، اخلاص اور قرب خدا کے سبب معاشرہ کی بہت خدمت کی ہے ۔

 

ایرانی حوزات علمیہ کے سربراہ نے شھر مرند کے طلاب کے مجمع میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ آج پوری سامراجیت انقلاب اسلامی ایران کے خلاف بر سرپیکار ہے کہا: علماء و طلاب کی ذمہ داری ہے دین کے خلاف بیان ہونے والے شبھات و سوالات کا جواب دیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬