06 September 2014 - 06:04
News ID: 7222
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا : ذمہ داران دکھی ہم وطنوں کی مدد کیلئے آگے آئیں جبکہ مخیر حضرات بھی دل کھول کراپنا حصہ ڈالیں ۔
قائد ملت جعفريہ پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کا حالیہ بارشوں کے دوران درجنوں افراد کی اموات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا : ذمہ داران دکھی ہم وطنوں کی مدد کیلئے آگے آئیں جبکہ مخیر حضرات بھی دل کھول کراپنا حصہ ڈالیں، ملکی صورتحال میں صبر و تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کیا جائے، ملک کسی نئے بحران، انتشار کا شکار نہیں ہوسکتا ۔

جمعہ کے روز دو روزہ شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث درجنوں افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا : حکومت کوچاہیے فی الفور ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں اور ایسے اقدامات بھی کئے جائیں تا کہ مستقل طور پر سیلابی صورتحال کا مقابلہ کیا جاسکے اور انسانی جانوں کا ضیاع ہونے سے بچا جاسکے۔

انہوں نے اس موقع پر تمام امدادی تنظیموں، انسانی حقوق کے نمائندوں اور مخیر حضرات سے بھی  اپیل کی کہ وہ دل کھول کر اپنا حصہ ڈالیں اور اپنے دکھی ہم وطنوں کی امداد کریں تا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ان کی داد رسی ممکن ہوسکے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان اس حادثہ سے متاثر لوگوں کے لواحقین سے بھی دلی افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا : پوری قوم آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

حالیہ ملکی سیاسی صورتحال پرحجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے وضاحت کی : تمام سیاسی و جمہوری قوتوں کو چاہیے کہ وہ صبر وتحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں، اشتعال انگیز بیانات سے حالات مزید گھمبیر اور خراب ہونگے اور اب پاکستان ایسے دوراہے پر کھڑا ہے جہاں وہ کسی نئے بحران یا انتشار کامتحمل نہیں ہوسکتا۔ ایسے حالات میں تمام ذمہ داران کو چاہیے کہ وہ اتحاد و صبر کا مظاہرہ کریں اور مسائل کو مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جائے اور بے جا بیان بازی سے گریز کیا جائے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬