26 August 2014 - 11:46
News ID: 7186
فونت
مصر کے سابق مفتی :
رسا نیوز ایجنسی ـ مصر کے سابق مفتی نے اهل بیت (ع) سے توسل کو شرعی اعتبار سے جائز قرار دیا ہے اور بیان کیا : صحابہ کرام و اولیاء کرام و خدا کے نیک و صالح بندے کے ضریح و مرقد کو مسح کرنا شرک نہیں ہے ۔
مفتي علي جمعہ


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مصر کے سابق مفتی علی جمعہ نے بیان کرتے ہوئے کہا : صحابہ و اولیاء کرام و خدا کے نیک و صالح بندے کے ضریح و مرقد کو مسح و زیارت کرنا شرک نہیں ہے ۔

انہوں نے ان لوگوں پر حملہ کرتے ہوئے جو قبور کی زیارت و مسح کو حرام جانتے ہیں وضاحت کی : اولیاء الہی کے قبور کی زیارت و مسح ان سے عشق و الفت کی نشانی ہے اور کسی بھی طرح سے اس کا تعلق شرک سے نہیں ہے ۔

علی جمعہ نے وضاحت کی : « یا حسین مدد » جملہ بھی شرک نہیں ہے اور اس کا کہنے والا موحد ہے اور وہ چاہتا ہے اس جملہ سے دعا کرے جس کی وجہ سے یہ شرک نہیں ہے ۔

مصر کے سابق مفتی نے تاکید کی : اولیا و صالحان خدا جو لوگ ان سے متوسل ہو کر دعا کرتے ہیں تو وہ ان کی دعا کی اجابت و قبول کرتے ہیں ۔

علی جمعہ نے اپنی باتوں کا اظہار اس وقت بیان کیا ہے کہ وہابی مبلغین کتاب و سنت سے کسی بھی طرح کا سند پیش کئے بغیر ابن تیمیہ و عبد الوہاب کی انحرافی تخیلات پر عمل کرتے ہوئے پیغمبر اسلام (ص) و آئمه اطهار(ع) کے قبور کی زیارت و تبرک کو شرک کی علامت جانتے ہیں اور توسل کا عقیدہ رکھنے والوں کو مشرک و گمراہ کہتے ہیں ! ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬