26 August 2014 - 09:15
News ID: 7183
فونت
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیش پاکستان کے قائم مقام مرکزی صدر نے سیکرٹری نظارت جے ایس او پاکستان کے ہمراہ قائد ملت جعفریہ کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔
جعفريہ اسٹوڈنٹس آرگنائزيشن پاکستان حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیش پاکستان کے قائم مقام مرکزی صدر عبداللہ رضا نے سیکرٹری نظارت جے ایس او پاکستان سید الطاف عباس شاہ صاحب کے ہمراہ قائد ملت جعفریہ حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی دام ظلہ العالی کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں قائد ملت جعفریہ حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے تعلیم پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی میں تعلیم یافتہ افراد اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ قوموں کی ترقی کا دارومدار اس قوم میں شرح خواندگی پر ہے ۔ جس قدر شرح خواندگی زیادہ ہو گی اسی قدر قوم ترقی کرے گی۔

قائد ملت جعفریہ حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے فرمایا : آپ نوجوانوں کی ترجیح آپ کی تعلیم ہونی چاہیی۔  ایک پڑھا لکھا جوان ہی ملک و قوم کی صحیح خدمت کر سکتا ہے۔ تعلیم و تربیت کے بغیر کوئی بھی انسان معاشرے کے لیے کار آمد نہیں بن سکتا۔ وہ معاشرے کے لیے ایک بوجھ کی حیثیت رکھتا ہے۔

سیکرٹری نظارت جے ایس او پاکستان نے کہا : ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ نمائندہ ولی فقیہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی  کے ہر حکم پر لبیک کہتے ہوئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی۔ ہم قائد ملت جعفریہ کے بازو ہیں اور قائد محترم کی طرف آنے والی ہر مصیبت کو روکیں گی۔

قائم مقام مرکزی صدر عبداللہ رضا نے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ اور قائد محترم سے اہم امور پر رہنمائی لی۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬