23 September 2014 - 13:18
News ID: 7293
فونت
آیت الله موسوی اردبیلی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت ‌الله موسوی اردبیلی نے اس بیان کے ساتھ کہ پانی کا اندھا دھن استعمال اور اس کو برباد کرنا حرام ہے ، اس سلسلہ میں بعض لوگوں کی طرف سے بے توجہی پر افسوس کا اظہار کیا ۔
آيت الله موسوي اردبيلي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت‌ آیت‌ الله سید عبدالکریم موسوی اردبیلی مرجع تقلید نے ماحولیات سیکشن کے سربراہ معصومہ ابتکار سے ملاقات کے درمیان ماحولیات کے تحفظ کو ایک ضروری امر جانا ہے ۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : اسلام نے مزید اس سلسلہ میں خاص اہمیت بیان کی ہے ؛ دینی تعلیمات اور مختلف روایات میں قدرتی وسائل کے تحفظ کی تاکید کی گئی ہے ۔

مرجع تقلید نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس ملک میں بعض لوگوں کی طرف سے ماحولیات کی حفاظت پر توجہ نہ دینے کے سلسلہ میں بیان کیا : حقیقت میں اس کام کو انجام دینا دینی تعلیمات کی طرف سے بے توجہی کا شکار ہونا ہے ۔ 

حضرت آیت ‌الله موسوی اردبیلی نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے پانی کا غیر عاقلانہ استعمال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے خداوند عالم کی طرف سے عطا کی گئی اس نعمات کو کم خرچ کرنے اور ضرورت کے حد تک استعمال کی اپیل کی ہے اور اس کو برباد کرنا شرعا حرام جانا ہے ۔

قابل ذکر ہے اس ملاقات کے ابتدا میں ماحولیات سیکشن کے سربراہ نے اس ملاقات کے ابتدائی مرحلہ میں اس ادارہ کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی ہے ۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬