21 September 2014 - 12:39
News ID: 7275
فونت
پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ شیعہ علماء کونسل گلگت بلتستان کے صوبائی دفتر سے جاری ایک بیان میں مسجد علی (ع) خومر جوٹیال گلگت میں بم حملے کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔
شيعہ علماء کونسل


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل گلگت بلتستان کے صوبائی دفتر سے جاری ایک بیان میں مسجد علی (ع) خومر جوٹیال گلگت میں بم حملے کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

شیعہ علماء کونسل کے صوبائی دفتر سے جاری بیان میں وضاحت کی گئی ہے : بم حملے کی سازش ایک حساس علاقے میں کی گئی ہے جو کہ پاک آرمی اور دیگر سکیورٹی اداروں کے قریب واقع ہے ۔

اس بیان میں کہا گیا ہے : اس حملہ کو شیعہ علماء کونسل جی بی تشویش کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور اس کو عوام اور قومی اداروں کے درمیان تصادم، فتنہ فساد برپا کرنے کی ناکام سازش سمجھتی ہے۔

تاکید کرتے ہوئے کہا گیا ہے : ہماری سکیورٹی اداروں سے پر زور اپیل ہے کہ وہ فوری طور پر اس سازش کو بےنقاب کرتے ہوئے پس پردہ حقائق اور کرداروں کو منظر عام پر لائے۔

اس بیانیہ میں اپیل کرتے ہوئے کہا گیا : ہم تمام مکاتب فکر کے ذمہ داران اور علماء کرام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھی اپنے صفوں کے اندر بیداری اور ہوشیاری کے ساتھ حالات پر نظر رکھے تاکہ کوئی سازش کامیاب نہ ہو سکے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬