‫‫کیٹیگری‬ :
22 September 2014 - 14:58
News ID: 7287
فونت
رسا نیوز ایجنسی – رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران نے شیخ محسن دعا گو کی رحلت پر پیغام تعزیت ارسال کیا اور ان کے اہل خانہ کو تسلیت پیش کیا ۔
قائد انقلاب اسلامي کا پيغام


رسا نیوز ایجنسی کی رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران کی خبر رساں سائٹ سے رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے ایران کے ممتاز عالم دین حجۃ الاسلام شیخ محسن دعا گو کی رحلت پر ارسال کردہ تعزیتی پیغام میں ان کے اہل خانہ کے ہمدری کا اظھار کیا ۔

 

اس پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 

ممتاز ، غیور اور مبارز عالم دین حجۃ الاسلام آقائ حاج شیخ محسن دعا گو رحمۃ اللہ علیہ  کی رحلت پر مرحوم کے محترم خاندان ، ھمسر اور فرزندان ، پسماندگان اور دوستوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں۔ مشہد میں اسلامی تحریک کے دوران جد وجہد اور اسلامی انقلاب کی کامیابی کےبعد مختلف عہدوں پرخدمات اس فعال عالم دین کی زندگی کے کارنامہ میں شامل ہے۔

 

اللہ تعالی مرحوم کی تلاش و کوشش کو قبول اور امرحوم پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے۔

 

سید علی خامنہ ای

 

21 ستمبر 2014
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬