15 September 2014 - 15:17
News ID: 7253
فونت
آیت الله سیستانی:
رسا نیوز ایجنسی- حضرت آیت الله سیستانی نے شھیدوں کے ورثاء سے ملاقات میں کہا: میں نماز صبح میں شھداء اور ان کے گھرانوں کے لئے دعائیں کرتا ہوں ۔
آيت الله سيستاني

 


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی عراق سے رپورٹ کے مطابق، دھشت گرد گروہ داعش کے ہاتھوں شھید ہونے والوں کے گھرانے نے نجف اشرف میں حضرت آیت الله سید علی سیستانی سے ملاقات و گفتگو کی ۔
 

حضرت آیت الله سیستانی نے صوبہ ذی قار سے آنے والے ان گھرانوں سے ملاقات میں کہا: میں ھرروز نماز صبح میں صوبہ ذی قار کے رہنے والوں کے لئے دعائیں کرتا ہوں، تکریت، سبایکر اور دیگر ملیٹری چھاونیوں میں شھید ہونے والے ھرگز میرے ذھن سے محو نہیں ہوسکتے ۔


انہوں نے مزید کہا: خداوند متعال سے میری دعا ہے کہ اپنے خون میں غرق ہونے والے ان شھیدوں کو اهل بیت(ع) کے شهیدوں کے ساتھ محشور کرے اور ان کے گھرانے کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔


واضح رہے کہ دھشت گرد داعش کے ہاتھوں بہت سارے عراق فوجیوں نے جام شھادت نوش کیا ہے کہ ان میں سے سبایکر فوجی چھاونی کا سانحہ بدترین جنایت ہے ۔


عراقی وزیر آعظم حیدر العبادی نے اپنے ایک پیغام میں سبایکر فوجی چھاونی کے انتقام لینے کی تاکید کی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬