‫‫کیٹیگری‬ :
15 September 2014 - 16:48
News ID: 7256
فونت
آیت‌ الله مکارم شیرازی:
رسا نیوز ایجنسی - حضرت‌ آیت ‌الله مکارم شیرازی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دیگر مذاھب کے مقدسات کی توہین ناجائز ہے کہا: ہم نے دیگر مذاھب کے مقدسات کی توہین کے بجائے ایک صحیح و درست راستے کا انتخاب کیا ہے ۔
حضرت آيت‌الله مکارم شيرازي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت ‌الله ناصر مکارم شیرازی نے صوبہ سیتان و بلوچستان و کردستان و گلستان کے ایک وفد سے ملاقات میں دیگر مذاھب کے مقدسات کی توہین کو ناجائز جانا ۔


انہوں نے کہا: ہم دیگر مذاھب کے مقدسات کی توہین نہیں کرتے اور ھرگز کسی کو اس کا موقع بھی نہیں دیتے جسے ہم نے فتوے کی صورت میں بھی مرقوم کیا ہے، اور ہم نے دیگر مذاھب کے مقدسات کی توہین کئے بغیر ایک صحیح و درست راستے کا انتخاب کیا ہے ۔


اس مرجع تقلید نے حاضرین کو خطاب میں کہا: خداوند متعال نے قرآن کریم میں فرمایا کہ « جو لوگ کہیں کہ خداوند متعال ہمارا پرودرگار ہے اور اس راہ میں استقامت کریں تو فرشتہ نازل ہوں گے اور ان کی مدد کریں گے اور انہیں بشارت دیں گے کہ اس راہ میں نہ ڈرو کہ بہشت تمہاری منزل ہے » ۔


انہوں نے بیان کیا: راستہ روشن و واضح ہے پھر بھی اگر کوئی نہ ماننا چاہے تو کوئی کیا کرسکتا ہے ۔


حضرت آیت ‌الله مکارم شیرازی نے یہ کہتے ہوئے کہ ہم شیعہ منابع کی جانب رجوع کئے بغیر بھی شیعت کی حقانیت کا اثبات کرسکتے ہیں کہا: مکتب اهل‌بیت(ع) کے ماننے والے سنی مذھب کی طراز اول کی کتابوں سے شیعت کی حقانیت کا اثبات کرسکتے ہیں ۔ 


انہوں نے کہا: ایک پاکستانی سنی عالم دین نے کہا کہ شیعہ اپنے اصول دین اور فروع دین ہماری کتابوں سے ثابت کرسکتے ہیں ای کاش یہ روایتیں ہماری کتابوں میں نہ ہوتیں ۔


اس مرجع تقلید نے حدیث ثقلین کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: رسول اسلام(ص) نے اس روایت میں فرمایا کہ « قران و عترت سے تمسک کرنے والے ھرگز گمراہ نہیں ہوسکتے ، یہ دونوں ایک دوسرے سے جدا نہیں ہوں گے یہاں تک کہ حوض کوثر پر ہم سے آملیں » ۔


انہوں نے بیان کیا: حدیث ثقلین (إنِّی تارِکٌ فِیکُمْ ما إنْ تَمَسَّکْتُمْ بِهِ لَنْ تَضِلُّوا بَعْدی، أَحَدُهُما أَعْظَمُ مِنَ الآخَرِ: کِتابُ اللهِ حَبْلٌ مَمْدُودٌ مِنَ السَّماءِ إلَى الأرْضِ، وَعِتْرَتِی أهْلُبَیْتِی، وَلَنْ یَفْتَرِقَا حَتّى یَرِدَا عَلَیَّ الْحَوْضَ ) متواتر ہے ، اگر تعصب نہ ہو تو یہی ایک حدیث ہی مذھب اہلبیت(ع) کو قبول کرنے کے لئے کافی ہے ۔


حضرت آیت‌الله مکارم شیرازی نے آیت «إِنَّ الَّذِینَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ أُولَـٰئِکَ هُمْ خَیْرُ‌ الْبَرِ‌یَّةِ ، جو لوگ ایمان لائے اور عمل صالح انجام دیا وہی خیر البریہ ہیں » کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : اس ایت کے نازل ہونے کے بعد نبی ‌اکرم(ص) نے امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیھما السلام کو خطاب کر کے فرمایا « تم اور تمہارے  شیعہ خیر البریہ اور سب سے بہتر ہیں » یہ اس بات کا بیان گر ہے کہ پہلی بار لفظ شیعہ رسول اسلام(ص) کی زبان پر جاری ہوا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬