‫‫کیٹیگری‬ :
19 August 2014 - 18:46
News ID: 7153
فونت
آیت ‌الله جوادی آملی:
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت الله جوادی آملی نے ادارہ مواصلات کے اہلکاروں سے ملاقات میں کہا: ھرگز پابندیاں ترقی کی راہ میں روکاوٹ نہ بنیں ۔
آيت ‌الله جوادي آملي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مفسر عصر حضرت آیت الله جوادی آملی نے ھفتہ وار اخلاقی نشست میں جو اس ھفتہ ادارہ مواصلات تہران کے اہلکاروں کی شرکت میں منعقد ہوئی کہا: ملک کی ترقی میں اپنی تمام توانائیوں کو بروکار لائیں ۔


حضرت آیت الله جوادی آملی نے کہا: نماز دین کا ستون ہے کیوں کہ اس میں اصول دین کو بھی مورد توجہ قرار دیا گیا ہے اور فروع دین کو بھی ، انسان نماز میں موجود اسرار کے ذریعہ ان حقائق تک پہونچ سکتا ہے جو کسی بھی کتاب و تفسیر میں تحریر نہیں ہیں ۔


انہوں نے کہا: نماز کے بعد نظام اسلامی کی حفاظت بھی ضروری ہے کیوں کہ اعتقادات اور اخلاقیات تک پہونچنے کے لئے ہم ان عقائد و نظریات کو جامعہ عمل پہنانے کے نیاز مند ہیں اور اس کے لئے اسلامی نظام کی احتیاج ہے ۔


قران کریم کے اس معروف استاد نے مزید کہا: اگر کسی سرزمین میں دین ہو مگر لوگ نہ ہوں یا لوگ ہوں اور دین نہ ہو تو اسلامی ائین کے مطابق حکومت تشکیل نہیں پاسکتی ، ہم آج ملک کی ترقی اور کامیابی کے لئے تمام وسائل سے استفادہ کریں کیوں کہ ایران میں تربیت یافتہ اور تعلیم یافتہ جوانوں اور دانشوروں کی کمی نہیں ہے ۔ 


انہوں نے تاکید کی: ملک میں ترقی کی راہیں ہموار ہیں لھذا حکمراں، تمام میدانوں میں مغربی پابندیوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ملک کی ترقی میں کوشاں رہیں ۔
 

 


 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬