فتوی کمیٹی کردستان عراق:
رسا نیوز ایجنسی - فتوی کمیٹی کردستان عراق نے اعلان کیا: داعش سے جنگ واجب ہے اور اس جنگ میں مرنے والے شھید شمار کئے جائیں گے ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کردستان فتوی کمیٹی کے سربراہ ملا محمد روتی نے دھشت گرد گروہوں سے مقابلہ کی تاکید کرتے ہوئے کہا: سرزمین کردستان کا دفاع واجب اور جھاد کا مصداق ہے ۔
انہوں نے یاد دہانی کی: داعش کیساتھ جنگ، جھاد کا مصداق ہے اور ان سے لڑنے میں جان گنوانے والے تمام افراد شھید شمار کئے جائیں گے ۔
ملا محمد نے مزید کہا: داعش نے سرزمین کردستان پر چڑھائی کی ہے لھذا کردی مجاھدین کی ذمہ داری ہے کہ کردستان میں مقیم شھریوں کی جان و مال اور ناموس کی بقا و حفاظت میں داعش کے مقابل اٹھ کھڑے ہوں اور ان کا مقابلہ کریں ۔
واضح رہے کہ دھشت گرد گروہ داعش، اربیل کے قریبی علاقہ من جملہ مخمور، شھر موصل سے 50 کیلو میٹر فاصلہ پر واقع علاقہ کویر اور المحانیہ پر قابض ہوگئے تھے مگر کردی مجاھدین نے ان میں سے بعض علاقہ واپس لے لئے ہیں ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے