‫‫کیٹیگری‬ :
12 August 2014 - 16:21
News ID: 7133
فونت
آیت الله جوادی آملی:
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت الله جوادی آملی نے تاکید کی: مسلمانوں اور اسلام کا حق ادا کرنا ہماری سب سے بڑی ذمہ داری یہ ہے ۔
حضرت آيت الله جوادي آملي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مفسر عصر و عارف زمان حضرت آیت الله عبدالله جوادی آملی نے صوبہ مازندران کی تبلیغات اسلامی کے اہلکاروں اور ذمہ داروں سے دماوند میں ہونے والی ملاقات میں کہا: معاشرے میں اسلامی ثقافت کی ترویج و تبلیغ، ادارہ تبلیغات اسلامی کی ذمہ داری ہے ۔


انہوں ںے کہا: انشاء الله قران کی برکت، عترت رسول (ص) اور دعائے امام عصر ارواحنا فداء کے طفیل میں اپ کو بہترین جزاء ملے گی ۔


حضرت آیت الله جوادی آملی نے تاکید کی: مسلمانوں اور اسلام کا حق ادا کرنا ہماری سب سے بڑی ذمہ داری یہ ہے ۔


انہوں نے علماء، خطباء اور مبلغین کی ذ٘مہ داریوں کو سنگین بتایا اور کہا: علماء، خطباء ، مبلغین اور مقررین اپنی تقریروں کو عالمہ رنگ و روپ دیں نیز اپنے بیان میں معتبر و اہم حوالجات سے استفادہ کریں ۔
 

قران کریم کے مشھور و معروف مفسر نے کہا: علمی نشستوں کا فرش ملائکہ ہیں اور طلاب کے قدم کے نیچے فرشتے اپنا پَر اس لئے بچھاتے ہیں کہ انسان  پرواز کا طریقہ سیکھ لے ، لھذا اگر کوئی ایک مدت تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد بھی بال و پرِ پرواز حاصل نہ کرسکے تو اس نے اپنا وقت گنوا دیا ہے ۔


حضرت آیت الله جوادی آملی نے اسکولوں، مدرسوں اور یونیورسٹیز میں تعلیم حاصل کرنے والوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اگر کسی نے یونیورسٹیز اور دینی مدرسوں میں تعلیم حاصل کی مگر اس پر عمل نہ کیا تو اپنا وقت، اپنی دنیا و آخرت برباد کردی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬