12 August 2014 - 10:08
News ID: 7130
فونت
عراقی صدر جمھوریہ کی جانب سے؛
رسا نیوز ایجنسی ـ عراق کے صدر جمہور نے حید العبادی کو عراق میں نئی کابینہ تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپی ۔
حيدر العبادي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صدر جمہور فواد معصوم نے اس ملک کے پارلیہ مینٹ اسپیکر کے نائب اول حیدر العبادی کو کابینہ تشکیل دینے کی ذمہ داری دی ہے ۔

نیشنل متحدہ پارٹی عراق جو اس ملک کے پارلیہ مینٹ میں سب سے بڑی شیعہ پارٹی ہے حیدر العبادی کو عراق کے وزیر اعظم ہونے کے عنوان سے پیش کیا ہے ۔

حیدرالعبادی سن 1952 میں بغداد میں پیدا ہوئے ۔ ان کے والد ڈاکٹر جوادی العبادی ایک مشہور ڈاکٹر تھے کہ صدام کی حکومت کی مخالفت کی وجہ سے بعث حکومت کی طرف سے ان کے ساتھ 42 ڈاکٹروں کو ڈاکٹری پیشہ ترک کرنے پر مجبور کیا گیا ، اس حد تک کہ لندن میں ان کا انتقال ہونے پر ان کی لاش کو عراق میں لانے اور دفن کرنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی ۔

 تعلیم :

ڈاکٹر حید العبادی نے سن 1975 میں بغداد یونیورسیٹی سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں پیچلر ڈگری حاصل کی اور اپنی اعلی تعلیم کے لئے برطانیہ گئے جہاں انہوں نے مینچسٹر یونیورسیٹی سے سن 1980 میں الیکٹرانکس اور برقی انجینرنگ میں ماسٹر اور ڈاکٹریٹ حاصل کی ۔

انہوں نے اسی طرح برونل یونیورسیٹی برطانیہ میں علوم قرآن کا درس دینے میں مشغول ہو گئے ۔

سیاسی سرگرمی :

سن 1980 میں میڈل ایسٹ اور لبنان بیروت میں الدعوة الاسلامیہ پارٹی آفس کے سربراہ رہے اور اس کے بعد لندن میں الدعوة الاسلامیہ پارٹی کے ترجمان ہونے کی ذمہ داری سنبھالی اور صدام حکومت کی طرف سے ہو رہے ظلم و بربریت کے خلاف فعالیت میں مشغول رہے ۔

سن 1981 میں صدام حکومت نے ان کے ایک بھائی کو گرفتار کر لیا کہ جو 10 سال تک صدام کے قید میں رہے اور اسی طرح 1982 میں ان کے دو بھائیوں کو الدعوة الاسلامیہ پارٹی کی رکنیت کے جرم میں پھانسی دے دی گئی ۔

 وہ ابھی بھی الدعوة الاسلامیہ پارٹی کے ممبر اور اس پارٹی کے ترجمان ہیں ۔

سیاسی عہدے :

عراق میں صدام آمریت کی نابودی کے بعد سن ۲۰۰۳ میں وزیر مواصلات بنائے گئے اور سن ۲۰۰۵ میں وزیر اعظم کے مشاور رہے اور اسی زمانہ میں کئی اہم آپریشن میں حکومت ساتھ کواڈینیٹر کے طور پر کام کیا جیسا کہ شہر تلعفر میں القاعدہ کے ساتھ مقابلہ میں حکومت کے ساتھ کواڈینیترینگ کی ۔

انہوں نے اسی طرح عراقی پناہندوں کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کے ساتھ رابطہ کی ذمہ داری اپنے عہدہ رکھا تھا ۔

عراق کے پہلے پارلیہ مانی دور میں پارلیہ مینٹ کے اقتصادیات اور سرمایہ کاری کمیشن کی صدارت بھی ان کے ذمہ تھی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬