رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر تحریک عراق کے رہنما حجت الاسلام سید مقتدا صدر نے ایک شایع کیا گیا پیغام جس میں داعش کی طرف سے بغداد پر حملہ کے امکان کی طرف اشارہ کیا گیا ہے ، وضاحت کی : جیسا کے مجھے خبر ملی ہے کہ دہشت گرد و گمراہ گروہ داعش ہمارے عزیز وطن کے دار الحکومت بغداد پر حملہ کرنے اور قبضہ کرنے کی کوشش میں ہے ۔
انہوں نے وضاحت کی : مقدسات سے دفاع کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم اعلان کرتے ہیں کہ بغداد کے دفاع کے لئے حکومت کے بعض ڈپارٹمینٹ کے تعاون کے ساتھ پوری طرح سے تیار ہوں ۔
مقتدی صدر نے اس اشارہ کے ساتھ کہ یہ مسئلہ حکومت کے رابطہ کے ساتھ انجام پائے گا اظہار کیا کہ اگر حکومت اس مسئلہ میں اتفاق کرے گا تو دوسرا بیانیہ پیش کی جائے گی ۔
صدر تحریک کے رہنما نے اختمام پر تاکید کی : ہم بغداد اور اس کے دروازوں کی حمایت کے لئے تیار ہیں اور اسی طرح مقدسات مقامات ، مساجد ، چرچ اور عبادت کے مقام کی حفاظت بھی مورد نظر ہے ۔