03 August 2014 - 06:36
News ID: 7091
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ قائد ملت جعفریہ پاکستان اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ نے کہا : غاصب صہیونی ریاست کی طرف سے غزہ میں شروع ہونے والا آگ و خون کا کھیل بدستور جاری ہے مگر عالمی امن و انصاف کے دعویدار ادارے کچھ کع نہیں پا رہے ہیں ۔
قائد ملت جعفريہ پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے سکھر ایئرپورٹ پر کارکنوں اور صحافیوں سے گفتگو اور سلطان المدارس خیرپور میں تقسیم اسناد اور دستاربندی کے تقریب کے بعد بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا : 8 جولائی سے سفاک اور غاصب صہیونی ریاست کی طرف سے غزہ میں شروع ہونے والا آگ و خون کا کھیل بدستور جاری ہے مگر نہ تو عالمی امن و انصاف کے دعویدار ادارے کچھ کرپائے اور نہ ہی انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی جانب سے اس کھلم کھلا ظلم و بربریت اور درندگی کے خلاف موثر انداز میں صدائے احتجاج بلند کی گئی ہے ۔

انہوں نے تاکید کی : ان حالات میں اسلامی سربراہی تنظیم اور اسلامی ممالک کو مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی خونریزی بند کرانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر ٹھوس اور فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈیڑھ ہزار سے زائد فلسطینی مسلمانوں کا قتل عام اور ان میں سے بھی بہت بڑی تعداد میں معصوم اور کمسن بچوں کے جلے ہوئے چہرے عالم اسلام اور عالم انسانیت کے لئے لمحہ فکریہ ہیں ۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے وضاحت کی : ارض پاک میں دہشت گردی کے پرچارک اور بانی گروہ کے خلاف ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات نہ ہونے کے سبب دہشت گردوں اور قاتلوں کے حوصلے بلند ہوئے، یہی وجہ ہے کہ دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کا خونی کھیل تسلسل کے ساتھ جاری ہے، ملک سے دہشت گردی، لاقانونیت اور قتل و غارتگری کا خونی کھیل اب بند ہونا چاہیے۔ دہشت گردوں کو سزائے موت ہوچکی، عملدرآمد نہیں ہو رہا، حالانکہ سزائے موت کی معطلی کو ہائی کورٹ غیرآئینی قرار دے چکی ہے۔ سزائے موت بحال ہونی چاہیے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬