06 August 2014 - 16:26
News ID: 7109
فونت
جہاد اسلامی و حماس:
رسا نیوز ایجنسی - تحریک جہاد اسلامی اور حماس فلسطین نے کہا: اسرائیل ، غزہ کی حالیہ جنگ میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے جبکہ مقاومت طاقتور اور پہلے سے بھی زیادہ محبوب ہوگئی ہے ۔
جہاد اسلامي و حماس


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک جہاد اسلامی کے تہران میں نمائندہ ناصر ابوشریف نے ایران ٹی وی کے دوسرے چائنل سے گفتگو میں کہا : ہم نے اسرئیل کے کمزور نکات سے استفادہ کرتے ہوئے اسے کاری ضرب لگائی ۔


ناصر ابوشریف نے یہ کہتے ہوئے کہ تحریک جہاد اسلامی نے تقریبا دوہزار میزائل اسرائیل کی طرف فائر کئے ہیں کہا:  اسرائیل زمینی حملے میں ناکام رہا ، غزہ جنگ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد حکومت کے اعلان سے کہیں زیادہ ہے ۔


انہوں نے آخر میں غزہ جنگ میں بعض عرب حکومتوں کی خاموشی کی وجہ ان حکومتوں کی اسرائیلی غلامی  قرار دیا  ہے ۔


دوسری طرف ترکی کی آناتولی نیوز ایجنسی نے فلسطین کی تحریک استقامت، حماس کے ترجمان سامی ابوزھری کے حوالہ سے اس بات کو نقل کرتے ہوئے کہ صیہونی وزیرآعظم غزہ جنگ میں اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں کہا: تحریک حماس اسرائیل کے خلاف ہرطرح کے اقدام کے لئے آمادگی رکھتی ہے۔


ابوزھری نے مزید کہا: صیہونی وزیر اعظم نتن یاھو غزہ جنگ میں سوفیصد ناکام رہے ہیں اور اس جنگ میں وہ اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکے ۔


صیہونی وزیرا‏عظم نتن یاھو نے گذشتہ روز غزہ جنگ کو پیچیدہ قرار دیتے ہوئے کہا: اسرائیلی فوج نے غزہ جنگ میں اپنی پوری کوشش کی لیکن اس جنگ میں سوفیصد کامیابی کی کوئی ضمانت نہیں ہے ۔


واضح رہے کہ مصر کی ثالثی سے بہترگھنٹے کی جنگ بندی کے بعد اسرائیل کی بری فوج آج صبح غزہ پٹی سے باہر نکل گئی ۔


 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬