04 August 2014 - 05:48
News ID: 7098
فونت
مصری سنی عالم دین:
رسا نیوز ایجنسی ـ مصر کے سنی عالم دین نے داعش کو کافر بتاتے ہوئے اس کی سرگرمیوں کو دین اسلام کے لئے نقصان دہ جانا ۔
شيخ مطہر شاہين


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مصر کے ایک اہل سنت مبلغ شیخ مطہر شاہین نے دہشت گرد گروہ داعش کو کفر کا خطاب دیتے ہوئے کہا کہ داعش اپنے دوش پر اسلام کا لبادہ ڈال کر دین مبین اسلام کو نقصان پہوچانے میں مشغول ہے ۔

انہوں نے اس ملک کے ایک سٹر لائیٹ چائینل پر اپنے ایک انٹر ویو میں وضاحت کی : شام اور عراق میں موجود دہشت گرد گروہ داعش، اسلام کے لباس میں ایک کافر گروہ ہے ۔

 مصرکے سنی عالم دین نے مزید کہا: دہشت گرد گروہ داعش ایک نئے دین کے ساتھ عرب اور اسلامی ممالک میں داخل ہوئے ہیں جو صرف نام کے مسلمان ہیں جبکہ ان کے عقائد و افکار و اعمال مکمل طور سے اسلام کے بر خلاف ہیں ۔   

مظهر شاهین نے امریکا کو مصر میں دہشت گردانہ حادثہ کا ذمہ دار بتایا ہے اور بیان کیا : مصری عوام کے انقلاب سے مایوس امریکا اس گروہ کی حمایت کر کے اپنے مقصد کو حاصل کرنے میں کوشاں ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬