06 August 2014 - 14:14
News ID: 7107
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین پاکستان کے معروف شیعہ عالم دین حجت الاسلام و المسلمین سید ساجدعلی نقوی نے یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر لاہور میں عظیم اجتماع سے خطاب میں کہا: جنت البقیع عالم اسلام کا مشترکہ سرمایہ ہے اس تعمیر ملت اسلامیہ کی تسکین قلب کا سبب ہے ۔
جنت البقيع


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام و المسلمین سید ساجدعلی نقوی نے یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر کربلا گامے شاہ لاہور میں یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے منعقدہ بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عالم اسلام کو تعزیت پیش کی ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ جنت البقیع ہمیں رسول خدا (ص)، ان کی آل پاک(ع) اور اصحاب باوفا(رض) کے ساتھ عقیدت اور وابستگی کے اسباب فراہم کرتا ہے کہا: گذشتہ عرصے سے جنت البقیع اور جنت المعلی، غم حزن اور ملال کی عملی تصویر پیش کررہے ہیں اور مسلمانوں کو اپنی جانب متوجہ کررہے ہیں ۔


قائد ملت جعفریہ پاکستان نے یہ کہتے ہوئے کہ اکثر مسلمان شعائر اللہ اور خاصان خدا سے منسوب مقامات کے احترام کے ساتھ ساتھ ان کی شایان شان تعمیر بھی درست سمجھتے ہیں تاکہ آنے والی نسلیں بھی شعائر اللہ اور خاصان خدا کی ذوات کے ساتھ اپنی وابستگی اور عقیدت کا اظہار کرسکیں کہا: خاندان رسالت کی برگزیدہ شخصیات بالخصوص دختر پیغمبر اکرم حضرت فاطمہ زہراء کے بے روشنی و بے سایہ مزارات طویل مدت سے امت مسلمہ کی اکثریت کے دل کی چبھن بنے ہوئے ہیں اور اسلام کے اس تاریخی ورثے اور اثاثے کی موجودہ حالت ان کے لئے رنج کا باعث بنی ہوئی ہے لہذا اختلاف نظر کے باوجود حکمت، دانش اور وقت کی ضرورت کا تقاضا یہ ہے کہ دختر پیغمبر گرامی(ص)، اہل بیت رسول(ص)، اور دیگر محترم ہستیوں کے مزارات اور قبور کی از سر نو شایان شان تعمیر کی جائے تاکہ مسلم عوام کے جذبات کی تسکین ہو اور جنت البقیع کی صورت میں تہذیبی آثار اور ثقافتی ورثے کی حفاظت کو یقینی بنا کر مسلمانوں کی یکجہتی اور اتحاد کو مضبوط بنایا جائے ۔


حجت الاسلام و المسلمین نقوی نے اس بات زور دیتے ہوئے کہ جنت البقیع چونکہ عالم اسلام کا مشترکہ سرمایہ ہے اور جنت البقیع کی تعمیر اور حرمت و تقدس کا لحاظ رکھنے کا مطالبہ ایک عرصہ سے اسلامی دنیا کی اکثریت کی طرف سے تسلسل کے ساتھ ہورہا ہے کہا: ذمہ داروں کو چاہئے کہ وہ جنت البقیع کی از سر نو تعمیر کو فوری طور پر یقینی بنائیں اور مسلمانوں کے دلوں میں موجود خلش کا مداوا کریں ۔


 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬