رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ پٹی پر اسرائیل کے حالیہ حملے میں سیکڑوں بے گناہوں کے مارے جانے اور ہزاروں لوگوں کے بے گھر ہونے کے سلسلہ میں ناوابستہ تحریک کی فلسطین کمیٹی کا اجلاس آج تہران میں ہوگا ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی اس اجلاس کا افتتاح کریں گے اور ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف اس اجلاس کی سربراہی کے فرائض انجام دیں گے ۔
اس رپورٹ کے مطابق، اس اجلاس میں ناوابستہ تحریک کے چھ رکن ممالک کے وزرائے خارجہ بھی موجود ہوں گے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیرخارجہ عباس عراقچی نے مزید کہا : ناوابستہ تحریک کی فلسطین کمیٹی کے اجلاس میں غزہ پٹی کے حالات کاجائزہ لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ آج کے اجلاس میں فلسطین، بنگلادیش، لبنان، قطر، ونزوئیلا، سوڈان، اور یوگینڈا کے وزرائےخارجہ شرکت کررہے ہیں ۔