‫‫کیٹیگری‬ :
02 August 2014 - 15:53
News ID: 7089
فونت
آیت اللہ موحدی کرمانی:
رسا نیوز ایجنسی – ایران کے دارالحکومت تہران کے امام جمعہ نے غزہ کو عالم اسلام اور دنیا کا اہم مسئلہ جانا اور کہا: غاصب صھیونیت کی بہترین تقدیر اس کی نابودی ہے ۔
آيت الله موحدي کرماني


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دارالحکومت تہران کے امام جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی نے اس ھفتہ نماز جمعہ میں جو سیکڑوں میں نمازگزاروں کی شرکت میں منعقد ہوا غزہ کی بے گناہ عوام قتل عام کو غصب صھیونیت کی درندگی جانا اور کہا: دنیا کے لوگ اس درندہ صفت وجود کو پہچانیں اور اس سے بیزاری کا اظھار کریں ۔
آیت اللہ محمد علی موحدی کرمانی نے نماز کے خطبوں میں غزہ میں غاصب صہیونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا: مسئلہ غزہ، عالم اسلام اور دنیا کا اہم مسئلہ ہے ، صہیونی حکومت اپنے تمام اتحادیوں منجملہ امریکہ کی حمایت کے ساتھ غزہ میں وسیع جرائم کی مرتکب ہوئی ہے۔


انہوں ںے غزہ میں اپنے جرائم کو منعکس کرنے کے  حوالے سے صہیونی حکومت کی پابندی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : صحافیوں اور نامہ نگاروں کو حتمی طور پر صہیونی حکومت کے جرائم کو منعکس کرنا چاہئے تاکہ دنیا غزہ میں صہیونی حکومت کے وحشیانہ و انسانیت سوز مظالم کی طرف متوجہ ہو اور مردہ باد اسرائیل کی آواز پوری دنیا میں سنی جائے۔


تھران کے امام جمعہ نے ماضی میں صہیونی حکومت کے جرائم خاصطور سے لبنان کے صبرا و شتیلا کیمپوں میں اس حکومت کے وحشیانہ جرائم کے جس کے نتیجے میں 3200 فلسطینی شہید ہوئے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اسرائیل کی جعلی حکومت کی اساس و بنیاد ہی قتل و غارتگری اور ظلم و ستم پر رکھی گئی، غزہ پر حالیہ چڑھائی بھی اس کی کھلی اور روشن دلیل ہے ۔


آیت اللہ موحدی کرمانی نے غزہ میں صہیونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کے حوالے سے بعض اسلامی ملکوں اور عالمی اداروں کی خاموشی پر شدید تنقید کی اور کہا: حتمی طور پر کسی بھی طریقے سے اس وحشی حکومت کو غزہ میں وحشیانہ  جرائم سے روکیں ۔


تہران کے امام جمعہ نے صہیونی حکومت کے ساتھ تجارتی تعلقات کو منقطع کئے جانے اور اس حکومت کے حامیوں خاصطور سے امریکہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا اور کہا: اسرائیل کو یہ جان لینا چاہیے کہ ان کے خلاف دنیا بھر میں ضمیر بیدار ہوچکا ہے اور صہیونی حکومت کی سرنوشت صرف موت ہے۔


انہوں ںے فلسطینیوں کو مسلح کرنے کے حوالے سے رہبر انقلاب اسلامی کے بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : عالم اسلام حتمی طور پر صہیونی حکومت کے مقابلے میں فلسطینیوں کی بھر پور مدد کرے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬