رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ مجلس اعلاء اسلامی لبنان کے نائب صدر آیت الله شیخ عبد الامیر قبلان نے گذشتہ روز اس کونسل کے مرکزی آفس بیروت میں ہونے والے اجتماع سے خطاب میں غاصب صھیونیت کی جنایتوں کی شدید مذمت کی اور کہا: ملت فلسطین کی حمایت واجب شرعی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: غاصب صھیونیت نے غزہ پٹی کی عوام پر کسی بھی قسم کے مظالم و زیادتی سے گریز نہیں کیا اور ان کا قتل عام کیا ، دینی مقدسات کی توہین ، بچوں ، عورتوں اور بوڑھوں کا قتل عام اس جنایتکار کی جنایتوں کا کچھ حصہ ہیں ۔
شیعہ مجلس اعلاء اسلامی لبنان کے نائب صدر نے بحرین کی صورت حال کو ناگفتہ بہ بیان کیا اور کہا : ملت اسلامیہ جیسا کہ شامی عوام کے ساتھ ہیں ویسے ہی بحرینی عوام کی بھی حمایت کریں ۔
انہوں ںے ملت اسلامیہ خصوصا لبنانیوں کو اتحاد و یکجہتی کی دعوت دی اور کہا: امسال کی عید الفطر محبت، رحمت، نیکی، احسان و تقوائے الھی کا سبب قرار پائے اور خداوند متعال سے ہماری دعا ہے کہ علاقہ جلد از جلد بحران سے باہر نکل ائے نیز ملت اسلامیہ کی مشکلا خاتمہ ہوجائے ۔