‫‫کیٹیگری‬ :
27 July 2014 - 17:43
News ID: 7069
فونت
عید سعید فطر کے موقع پر؛
رسا نیوز ایجنسی - رهبر معظم انقلاب اسلامی اور مراجع تقلید عظام نے عید سعید فطر کے موقع پر امسال کے فطرہ کی رقم کا اعلان کیا ۔
مراجع تقليد

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرات آیات سید علی خامنہ ای، لطف ‌الله صافی گلپائگانی، وحید خراسانی، شبیری زنجانی، حسین نوری ہمدانی، سید علی سیستانی، ناصر مکارم شیرازی، جعفر سبحانی، عبد الله جوادی آملی، سید محمدعلی علوی گرگانی اور سیدعبد الکریم موسوی اردبیلی نے عید سعید فطر کے موقع پر امسال کے فطرہ کی رقم معین کی ۔


رهبر معظم انقلاب اسلامی ایران کے دفتر کے بیان کے مطابق، گیہوں کا استعمال کرنے والوں کے لئے تہران میں فطرہ کی مقدار 5000 تومان اور دیگر شھروں میں 4500 تومان ہے اور چاول کھانے والے تین کیلو چاول کی رقم ادا کریں ۔


حضرت آیت الله صافی گلپائگانی نے اس سلسلہ میں کہا: روزہ دار مومنین اپنی غالبی غذا کا تین کیلو یا اس کی رقم فطرہ کے طور پر ادا کریں ۔


حضرت آیت ‌الله‌ وحید خراسانی کے دفتر نے فطرہ کی رقم کے سلسلہ میں کہا: گیہوں کا استعمال کرنے والوں کے لئے فطرہ کی رقم 5 هزار تومان ہے اور چاول کا استعمال کرنے والے تین کیلو چاول کی رقم ادا کریں ۔


حضرت آیت ‌الله شبیری زنجانی نے روٹیاں کھانے والوں کے 4000 تومان اور چاول کا استعمال کرنے والوں کے لئے تین کیلو چاول کی رقم ادا کرنے کو کہا ۔


حضرت آیت الله نوری ہمدانی نے گیہوں کے معیار پر ھر انسان کا فطرہ 4500 تومان اور چاول کے حساب سے ھر ادمی کا فطرہ 15000 تومان بتایا ۔
 

حضرت آیت ‌الله مکارم شیرازی نے روٹیوں کا استعمال کرنے والوں کے لئے فطرہ کی رقم 4500 تومان اور چاول کھانے والوں کے لئے فطرہ کی رقم 15000 تومان جانا ۔


حضرت آیت ‌الله جعفر سبحانی نے بھی امسال کے فطرہ کی رقم معین کرتے ہوئے کہا: غرباء 4000 تومان اور دیگر افراد 4500 تومان فطرہ کے طور پر ادا کریں ۔


حضرت آیت الله مظاهری نے امسال فطرہ کی رقم 4000 تومان اعلان کی اور کہا: چاول کھانے والے 15000 هزار تومان فطرہ دیں گے ۔


حضرت آیت ‌الله جوادی آملی نے فطرہ کی مقدار اور نوعیت کے سلسلہ میں کہا: روٹیوں کا استعمال کرنے والے تین کیلو گیہوں کی رقم اور چاول کا استعمال کرنے والے اپنے شھر میں موجود تین کیلو چاول کی قیمت ادا کریں ۔


حضرت‌ آیت الله علوی گرگانی نے امسال گیہوں کے معیار پر فطرہ کی رقم 5000 تومان اور چاول کے معیار پر 15000 تومان بتائی ۔


حضرت آیت ‌الله موسوی ‌اردبیلی نے روٹیوں کے استعمال کرنے والوں کے لئے 4000 تومان اور چاول کا استعمال کرنے والوں کے لئے تین کیلو چاول کی رقم فطرہ کے طور پر ادا کرنے کو کہا ۔


حضرت آیت الله سیستانی نے عراقیوں کے لئے 2 هزار دینار عراقی فطرہ کی رقم معین کی ہے ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬