‫‫کیٹیگری‬ :
27 July 2014 - 12:57
News ID: 7066
فونت
آیت ‌الله نوری همدانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت ‌الله نوری همدانی نے بیان کیا : اسرائیل غاصب دوسرے تمام دور سے زیادہ اس وقت کمزور ہو چکا ہے اور امید کرتا ہوں کہ بہت جلد یہ کینسر کا ٹیومر پوری طرح سے نابود اور محو ہو جائے گا ۔
آيت ‌الله نوري همداني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت ‌الله حسین نوری همدانی مرجع تقلید نے عالمی یوم قدس کی ریلی میں پریس رپورٹروں سے گفت و گو میں بیان کیا : اس ریلی میں عوام کی طرف سے پر جوش شرکت اور ان کی صدائیں احتجاج کا بلندی سامراجی دنیا اور خطے کے مرتجعیوں کے لئے ایک پیغام ہے ۔

انہوں نے تاکید کی : مجرم و ظالم صہیونیستوں کے لئے اوباما اور مغربی دنیا کی طرف سے اشتعال انگیز اور غلط دفاع نے ان لوگوں کی حقیقی چہرہ دنیا والوں کے لئے روشن کر دیا ہے ۔

مرجع تقلید نے اس بیان کے ساتھ کہ مغرب کی سامراجی نقشہ ، انسانی حقوق و لیبرل و ڈیموکریسی صرف جھوٹ کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے اظہار کیا : اس وقت دنیا والے بیدار ہو چکے ہیں اور ان لوگوں کو چاہیئے کہ سامراجی مرکب کو ترک کر دیں ۔

حضرت آیت ‌الله نوری همدانی نے امام خمینی (ره) کی اس بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ صہیونی حکومت مسلمانوں کے لئے  تباہی ہے وضاحت کیا : عالمی یوم قدس ریلی میں لوگوں کی شرکت پر شکریہ ادا کرتا ہوں اور لوگوں کو جان لینا چاہیئے کہ ہمیشہ میدان میں رہیں ۔

انہوں نے تمام ممالک سے اسرائیل غاصب سے تعلقات ختم کرنے کی ضرورت کی تاکید کی ہے اور اظہار کیا : اسرائیلی سامان پر پابندی لگائی جائے اور تمام ممالک اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیں ۔

مرجع تقلید نے بیان کیا : اسرائیل غاصب دوسرے تمام دور سے زیادہ اس وقت کمزور ہو چکا ہے اور امید کرتا ہوں کہ یہ کینسر پوری طرح سے نابود اور محو ہو جائے گا ۔

حضرت آیت‌ الله نوری همدانی نے اسرائیل غاصب سے مقابلہ کے لئے فلسطین کی عوام سے مزید مقاومت و مزاحمت کی اپیل کی ہے اور بیان کیا : فلسطین کے مجاہد و مبارز عوام پر درود بھیجتا ہوں اور وہ لوگ جان لیں کہ ان کا کام خدا کے راستہ پر ہے اور مقاوم رہیں اور جان لین کے نتیجہ ان کے حق میں ہے ۔

انہوں نے اسی طرح فلسطینی شہدا و جنگ میں سالم بچے مجاہد پر درود بھیجا اور بیان کیا : ایرانی عوام ہمیشہ فلسطین کے ساتھ ہے اور وہ لوگ جان لیں کہ تنہا نہیں ہیں اور صہیونی حکومت کو نابود کرنے کے لئے اپنی کوشش جاری رکھیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬